قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر
برتن دھونے والاصابن! استعمال کاصحیح طریقہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے۔ میرے پاس کچھ ٹوٹکے ہیں جو میں عبقری قارئین کیلئے لائی ہوں‘ میں ساتھ آپ کی اور عبقری قارئین کی بھی انتہائی مشکور ہوں کہ ان کے بھیجے اعمال اور ٹوٹکوں سے میری زندگی میں بڑا سکون آیا ہے۔لیجئے! قارئین آپ بھی میرے آزمودہ ٹوٹکوں سےفائدہ اٹھائیں۔
کان درد کے لیے:اگر چھوٹے بچوں کے کان میں درد ہوتو درد والے کان میں نہیں بلکہ دوسرے کان میں باریک کالی مرچ پیس لیں اور کان میں ڈال کر آنکھ کی طرف ہاتھ رکھ کر کان کے اوپر منہ رکھ کر ایک دو دفعہ پھونک ماریں درد ٹھیک ہو جاتا ہے ۔
ہائی بلڈ پریشر کے لیے:سونف اور خشک دھنیا برابر لے کر باریک پیس لیں ایک چمچ صبح اور ایک چمچ شام لیں کچھ عرصہ بلڈ ہائی کرنے والی چیزوں سے پرہیز کریں انشاء اللہ ٹھیک ہو جائیں گے۔
برتن دھونے والاصابن! استعمال کاصحیح طریقہ
طریقہ استعمال: جالی یا سکوچ برائٹ کو گیلا کرکے اس صابن پر ملیں اور جھاگ بننے کے بعد جب تک جھاگ رہے برتن دھوتے جائیں اس صابن سے برتنوں کی چکنائی دوسرے صابنوں کی نسبت جلدی صاف ہوتی ہے اور اس کا رنگ سفید ہونے کی وجہ سے برتنوں پر نشان بھی نہیں پڑتے۔ اس صابن سے واش روم بھی بہت اچھے صاف ہوتے ہیں۔ پلیٹ کے صابن پر تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلاکر واش روم کے فرش پر ڈال دیں اور کھاڑو کی مدد سے جاگ بناکر صاف کریں۔احتیاطیں:(۱)صابن کی پلیٹ میں پانی بھرا نہ رہنے دیں ۔(۲) گیلا کپڑا صابن ک پلیٹ پر مت پڑا رہنے دیں۔(۳)استعمال کے بعد صابن والی پلیٹ کو پکڑا کر رکھ دیں تاکہ صابن میں سے پانی نکل جائے جتنا اس کو پانی سے بچایا جاتا ہے یہ اتنا زیادہ چلتا ہے تھوڑی سے احتیاط سے اس صابن کو بہت دیر تک استعمال کیا جاسکتا ہے اس میں بچت اور صفائی دونوں ہیں۔ اگر وم کے پانچ صابن دو ماہ میں استعمال ہوتے ہیں تو اس کی جگہ یہ پلیٹ دو ماہ چلتی ہے۔(فروا شہزاد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں