محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے دس سال گزرگئے ہیں‘ بے شمار فوائد ملے‘ جو چاہتا ہوں اس میں آنے والے اعمال سے پالیتا ہوں۔ مگر ایک عمل ایسا ہے جو گزشتہ دس سال سے کررہا ہوں اور جھولیاں بھر بھر کر پارہا ہوں‘آج میں عبقری قارئین کیلئے صرف ایک عمل کے اپنے آزمودہ تجربات لایا ہوں‘ آپ کیجئے آ پ بھی پائیے!
قارئین! وہ عمل ہے ’’سورۂ کوثر کا عمل‘‘۔ عمل انتہائی آسان ہے صبح وشام اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھنی ہے۔ اس کے علاوہ سارا دن اسم اعظم کی برکت والی تھیلی میں جب بھی پیسے رکھیں یا نکالیں ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر پھونک ماردیں۔ بس اتنا سا عمل اور اب فوائد بھی پڑھتے جائیں جو مجھے ملے۔
1۔تعلیم حاصل کرنے کے بعد بے شمار جگہوں پر نوکری کیلئے گیا مگر نوکری تو دیتے مگر میرے معیار کے مطابق نہ ہوتی‘
میں نے دل پسند نوکری کیلئے یہی عمل کرنا شروع کردیا‘ چند ہفتوں میں ہی اللہ کریم نے ایسا غیب سے بندوبست کیا کہ جس طرح کی میں نوکری چاہتا تھا اللہ کریم نے ویسی ہی سیٹ پر لاکر بٹھا دیا۔ 2۔ رزق میں بے پناہ برکت اور اضافہ ملا۔ 3۔ اچھی اور نیک بیوی کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں‘میں جیسی بیوی چاہتا تھا اس عمل کی برکت سے مجھے ویسی ہی ملی۔الحمدللہ! اعمال والی‘ مصلیٰ والی‘ گھرداری کو سنبھالنے والی چلانے والی باپردہ بیوی‘ اس دور میں کسی نعمت سے کم نہیں اور مجھے یہ نعمت اسی عمل کی برکت سے ہی ملی ہے۔ 4۔ بہت سے صغیرہ کبیرہ گناہوں سے بچا رہتا ہوں۔اکثر غیب سے گناہوں کے بچنے کا سامان پیدا ہوجاتا ہے جس جگہ گناہ کا احتمال بھی ہومیرا وہاں سے دل اچاٹ ہوجاتا ہے۔اس عمل نے حقیقت میں مجھے زندگی کا ہر سکون عطا کیا ہے۔ الحمدللہ!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں