محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے چھوٹے بھائی کی طبیعت خراب ہوئی‘ ٹیسٹ وغیرہ کروائے تو معلوم ہوا کہ اسے ہیپاٹائٹس سی ہے‘ جگر کی حالت دن بدن خراب ہورہی ہے‘ ہم سب بہت پریشان ہوئے کہ اچھا بھلا تھا‘ اچانک چند دنوں کے اندر اندر اتنی بڑی بیماری اور وہ بھی اتنی بھیانک صورتحال اختیار کرچکی ہے۔ بہت بھاگ دوڑ کی‘ ٹیسٹ پر ٹیسٹ‘ مختلف علاج شروع ہوئے‘ مگر بھائی کی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی تھی‘ ایک دن دفتر میں پریشان بیٹھا تھا کہ دوست جس کو ساری صورتحال کا علم تھا اس نے مجھے اچانک عبقری کا بتایا اور کہا کہ آج جمعرات ہے چلو میرے ساتھ تسبیح خانہ چلو‘ درس بھی سنتے ہیں اور بعد میں اسم اعظم کے ذکر بعد جو دعا ہوگی اس میں شامل بھی ہوجائیں گے اللہ بہتر کرے گا۔ میں مایوس تھا‘ اس کے ساتھ چل پڑا‘ درس سنا‘ بہت سکون ملا‘ خوب رو رو کر دعا مانگی‘ واپسی پر ایک بندہ ایک چھوٹا کتابچہ بانٹ رہا تھا‘ میں نے اس سے پوچھ لیا کہ آپ کیوں بانٹ رہے ہیں؟ اس نے بتایا کہ اس کے بانٹنے سے میرے مسائل مشکلات حل ہوتی ہیں‘ لوگ اس میں سے وظائف پڑھتے ہیں‘ ان کے مسائل حل ہوتے ہیں تو اللہ کریم میرے مسائل بھی حل فرمادیتا ہے‘ یہ بات میرے دل کو لگی‘ میں اگلے دن پھر عبقری دفتر آیا‘ وہاں سے پانچ ہزار روپے’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ کتابچے لیے اور لاہور میں مختلف جگہوں پر تقسیم کروادئیے‘ پھر یہ روٹین ہر ماہ بنالی‘ پہلے مہینے ہی میرے بھائی کی صحت میں بہتری آنا شروع ہوگئی‘ وہی ڈاکٹر جو مایوس تھے پرامید ہوگئے۔ آج میرا بھائی بالکل تندرست اوربھرپور زندگی جی رہا ہے‘ اور میں کتابچہ آج بھی تقسیم کررہا ہوں۔ الحمدللہ (محسن شہباز‘ لاہور)
زندگی بدل گئی!: میں نے جب سے نوجوانی میں قدم رکھا‘ میرا اٹھنا بیٹھنا غلط لوگوں میں ہوگیا‘ بس پھر برائی میں آگے سے آگے نکلتا چلا گیا‘ بے شمار بٹھا کر سمجھاتے(باقی صفحہ نمبر44 پر )
(بقیہ:آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل)
میں غور سے ان کی باتیں سنتا بعد میں کپڑے جھاڑتا اور اپنے کام میں لگ جاتا‘ ایک مرتبہ گلی میں کھڑا تھا‘ لڑکوں کے ساتھ گپ شپ لگا رہا تھا‘ ایک بچہ آیا اور مجھے ایک کتابچہ دے گیا‘ میں نے جیب میں ڈالا اور پھر مصروف ہوگیا۔ رات کو کپڑے بدلنے لگا‘ جیب میں ہاتھ ڈالا تو یہ کتابچہ ہاتھ میں آگیا‘ ایسے پڑھا تو اس میں ایک اسم یاقہار پر نظر پڑی‘ نجانے کیا ہوا میں نے وہ پڑھنا شروع کردیا‘ بس وہ رات میں بے اختیار روتا رہا اوریاقہار پڑھتا رہا‘ صبح اٹھا تو سب کچھ بدل چکا تھا‘ اندر بدل چکا تھا‘ اب نماز پڑھنا شروع ہوگیا ہوں‘ بُری صحبت چھوڑ دی ہے‘ سارا دن ذکر کرتا ہوں‘ عبقری رسالہ کا اسی کتابچہ سے معلوم ہوا‘ وہ پڑھتا ہوں‘ شیخ الوظائف کے درس سنتاہوں‘ زندگی میں سکون آگیا ہے۔ (پوشیدہ‘ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں