پسو سے نجات: پسو انسان کے ساتھ جانوروں کا بھی خون چوستے ہیں، ان میں لائیم بیماری کے جراثیم موجود ہوتے ہیں جو یہ جسم میں منتقل کردیتے ہیں۔ اگر آپ یا آپ کے پالتو جانور پسو کا شکار ہوچکے ہیں تو نوکدار چمٹی سے انہیں نکال دیں اور پسو کے نقصانات سے بچنے کے لیے مرہم یا لوشن لگائیں۔ اس دوران آپ کو پٹھوں میں درد او ر بخار کے ساتھ جلد پر ایک سوجن کا نشان بھی اُبھر سکتا ہے۔ نکالے گئے پسو کو ایک پلاسٹک بیگ میں رکھ لیں تاکہ ڈاکٹر اسے دیکھ کر پھر اس کی مطابقت سے علاج کرسکیں۔ پسو آپ کے بالوں یا آپ کے پالتو جانور کے بالوں میں بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔ پسو کو دور رکھنے کے لیے آپ اپنے پالتوں جانوروں کی بار بار کنگھی اور صفائی کریں۔ ان کیڑوں سے دور رکھنے کے لیے ان کے بالوں کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں اپنے قالین کی ویکیوم کلینر سے صفائی رکھیں کیونکہ پسو یہاں چھپ سکتے ہیں۔
چوہوں سے نجات:چوہوں کو اپنے گھر میں داخل ہونے سے باز رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ فرش اور دیواروں کے دمیان کھلے سوراخوں کو بھر دیں، ٹوٹی ہوئی نکاسی کی نالیوں، ڈھکن کی مرمت کروائیں، پرانے سیلنگ پائپ کو ٹھیک کروائیں۔ کوڑے کرکٹ کو کَس کر بند کیے ہوئے ڈبوں میں رکھیں اور لکڑی کے پرانے تختے یا فرنیچر پھینک دیں کیونکہ یہ کترنے والے چوہوں کے لیے بہترین ٹھکانے کا کام دیتے ہیں۔ ان چوہوں سے دور رہنے کا سب سے موثر طریقہ اپنے گھر کی مرمت کروانا اور کھانے کی چیزوں کو چھپا کر رکھنا ہے کیونکہ یہ کھانے کی چیزوں کو دیکھ کر متوجہ ہوتے ہیں اور جس جگہ سے انہیں کھانا حاصل نہیں ہوتا، قدرتی طور پر یہ وہ جگہ چھوڑ دیتے ہیں۔
چوہوں سے نجات کے ٹوٹکے اور احتیاط
چوہے پودینے کی بو (جو بچوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتی ہے) انسانی بالوں کو دیکھنا (گھر میں گندگی ہوگی)، فینائل کی گولیاں (سفید ٹافیوں کی طرح نظر آنے کی وجہ سے بچوں کے حوالے سے بہت زیادہ خطرناک ہیں)، امونیا (اس کی ناگوار بو گھر والوں کے لیے ناگوار ہوسکتی ہے)،گائے کا گوبر (شدید بدبو)، سیاہ مرچ (گھر والے پریشان ہوں گے) سے دور بھاگتے ہیں۔ کتے یا بلیوں جیسے پالتو جانور اور چوہے دانیاں بھی ان سے نجات دلواسکتی ہیں۔اپنے گھر کو کیڑوں سے پاک رکھنے کا تعلق آپ کے گھر کی صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کا خیال رکھنے سے ہے۔ اپنے گھر کو صاف ستھرا اور منظم رکھیں اور پھر شاید ہی آپ کو ایسے کیڑے مکوڑوں اور ان کے جراثیم کی تکلیفوں سے گزرنا پڑے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں