محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا بیٹا میرا کہنا نہیں مانتا تھا‘ آپ کے درس سے یَاھَادِیُ یَارَحِیْمُ کے متعلق سنا‘ میں نے اپنے بیٹے کی نیت کرکے سارا دن کھلا پڑھنا شروع کردیا‘ الحمدللہ میرے بیٹے کے اندر بہت مثبت تبدیلی آرہی ہے‘ پہلے کبھی میری بات سنتا نہیں تھا‘ ذرا سا ڈانٹ دیتی تو برابر جواب دیتا تھا مگر اب ایسا نہیں‘ اب میرا ادب کرتا ہے‘ میری بات کو سنتا ہے اور مانتا ہے۔مزید اس میں بہت مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں۔(عابدہ نواز‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں