فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلالم علیکم!میری ڈیوٹی اس طرح کی ہے کہ میں مختلف جگہوں پر آتا جاتا ہوں ایک دفعہ ایک فیکٹری میںگیا تو وہاں ایک عمر رسیدہ خاتون کام کررہی تھی میں نے ایسے ہی اس کا حال پوچھ لیا تو اس بیچاری نے اپنے حال بتانا شروع کردیئے۔ بیچاری بتا رہی تھی کہ غریب ہے بیٹا جوان ہے کام نہیں کرتا باہر کے ملک جانے کی ضد ہے برے لڑکوں سے دوستی ہے۔ بیٹا بہت تنگ کرتا ہے ایک بیٹی بھی ہے وہ بھی جوان ہے اسے بھی کوئی روزگار نہیں ملتا ایک گھر کی طرف اشارہ کرکے بتانے لگی کہ یہ ہمارا گھر تھا اور یہ اب ہمارے پاس نہیں رہا فروخت ہوگیا ہے اور ہم کرائے کے مکان میں رہتے ہیں میں نے اس کی باتیںسننے کے بعد اس کو سورئہ کوثر کے فضائل بتانا شروع کردیئے اور پھر اسے سورئہ کوثر 129مرتبہ پڑھنے کو بتایا۔ خاتون کو میں نے سورئہ کوثر یقین سے پڑھنے کو بتایا۔ پھر ایک دن اس فیکٹری میں جانا ہوا تو سورئہ کوثر کا کتابچہ بھی اس کو دے دیا کچھ دنوں کے بعد خاتون نے مجھے بتایا کہ اس کی بیٹی کو کوئی جاب نہیں دیتا تھا اور وہ اب پچیس ہزارکی جاب پر سکول میں استانی لگ گئی ہے اور اس کو ہوم ٹیوشن بھی مل گئی ہے اور بیٹا بھی کچھ اچھا ہوگیا ہے۔ میں نے کہا آپ سورئہ کوثر پڑھتے رہو آپ کے سب مسئلے اللہ تعالیٰ حل فرمائیں گے۔ ان شاء اللہ۔پھر تقریباً میں سات آٹھ ماہ بعد جب گیا تو میں نے خاتون سے حال احوال پوچھا تو اس نے بتایا کہ میری بیٹی کی سیلری چالیس ہزار ہوگئی ہے ۔میں جانے لگا تو خاتون نے کہا کہ ایک حیرت کی بات ہے وہ آپ کو بتانے والی ہے میں نے کہا جی جلدی سے بتائیں خاتون نے کہا کہ آپ نے مجھے سورئہ کوثر کی کتاب دی تھی ایک عمل اس میں لکھا تھا سوا لاکھ مرتبہ پڑھنے کا میں نے وہ شروع کیا ہوا ہے اور میرا وہ عمل80 ہزار کے قریب ہونے والا ہے میں نے کہا حیرت والی بات بتائیں وہ کہنے لگی جب میں نے سورئہ کوثر شروع کی تھی تو اس سے پہلے ڈاکٹروں نے مجھے آپریشن کروانے کو کہا تھا میرے پاس پیسے نہیں تھے اب پیسے آگئے ہیں تو میں نے سوچا آپریشن کروا لوں آپریشن کے لیے جب گئی تو ڈاکٹر نے کہا کس چیز کا آپریشن کروانا ہے آپ کو تو کوئی مسئلہ تھا ہی نہیں میں نے پرانی رپورٹس بھی دکھائیں‘ تو ڈاکٹر حیران تھا کہ جو رپورٹ میں مسئلہ تھا وہ اب نہیں ہے بلکہ یہ مسئلہ تو آپ کو کبھی نہیں تھا میں نے کہا یہ سب اللہ پاک کے کلام کی برکت ہے کہ آپ کو پیٹ پر کٹ نہیں لگا اور آپ کا ہاتھ بھی کھلا ہوگیا ہے۔ اللہ کریم ان کا ہاتھ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کھلا رکھے۔ خاتون کہنے لگی کہ کوئی اور نسخہ بتا دو کہ تھوڑا قرض ہے وہ اتر جائے نجانے یہ لفظ میرے دل میں کیسے آئے میں نے کہا حج کس پر فرض ہے جو قرض دار نہ ہو اور حج کرنے کی استطاعت رکھتا ہو آپ حج کی نیت سے پڑھو آپ کا قرض بھی اتر جائے گا اللہ آپ کو حج بھی کروادے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں