محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ کی تمام مشکلات دور کریں آپ کو دنیا اور آخرت میں اعلیٰ مقام ملے۔ آپ نے مجھے ایک وظیفہ دیا تھا یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُیہ وظیفہ میں نے اور میری امی نے کثرت سے پڑھا اس وظیفے کی برکت سے مجھے بہت کامیابی ملی ہے ۔ اس کے علاوہ میری امی صبح و شام 800 مرتبہ بسم اللہ کا وظیفہ میری حفاظت کے لیے پڑھتی تھی اس دوران جو لوگ ہمیں تکلیف دینا چاہتے تھے ‘ انہوں نے خود ہی ہمارا پیچھا چھوڑ دیا۔ ہمیں خواب میں وہ بہت بُری حالت میں نظر آئے۔ (مہوش کریم، دائرہ دین پناہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں