Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پردیس میں پریشانی آئے تو یہ پڑھیے!

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے ۔ عبقری جیسا میگزین پوری دنیا میں نہیں یقین سے کہتا ہوں آپ یقیناً ایک عظیم کام کررہے ہیں آپ کی ٹیم کو آپ کو اللہ تعالیٰ اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔ یہ رسالہ ہمیشہ مشکل میں میرے کام آیا ہے‘ اس میں لوگوں کے تجربات و مشاہدات اتنے زبردست ہیں کہ فوری اثر کرتے ہیں۔واقع کچھ یوں ہے کہ میں بلوچستان میں سرکاری ملازم ہوں میں لورالائی جارہا تھا 2018 کی بات ہے فروری کا مہینہ تھا بارشیں اپنے عروج پر تھیں میں تونسہ سے روانہ ہوا جب حیختر پہنچا تو شدید بارش تھی حیختر لورالائی کی تحصیل ہے۔ لورالائی اور حیختر کے درماین ایک نالہ بہتا ہے جب یہ نالا بہتا ہے تو ٹریفک بند ہو جاتی ہے یعنی جب تیز نالا بہتا ہے ۔ ہماری منی ہائی ایس بھی جاکر رُکی۔ ہمارے پہنچنے سے پہلے ایک اور منی کوچ رکی تھی جب ہم پہنچے ہمارے بعد تو بہت لمبی ہمارے پیچھے قطار گاڑیوں کی کھڑی ہوگئی مغرب کا وقت تھا پریشانی کے عالم میں پردیس میں کیا ہوگا سوچ رہا تھا ہمارے ساتھ ایک آدمی قلعہ سیف اللہ کے علاقے کا بیٹھا تھا اس نے ہمیں اور بھی ڈرایا کہ میں یہاں پہلے بھی ایک رات گزار چکا ہوں میں اور بھی پریشان ہوگیا پھر مجھے اچانک خیال آیا کیوں نہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھوں میں نے 45 دفعہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھنا شروع کردیا‘ یقین جانیے! ابھی میں نے تین چار دفعہ پڑھا یعنی تین چار دفعہ مکمل کرکے اٹھا تو ڈرائیور نے کہا چلو چلتے ہیں حالانکہ اس ڈرائیور نے سب گاڑی والوں کو بزدل کہا تھا کہ نہیں جائیں گے کیونکہ پانی گاڑی کے انجن میں چلا جاتا ہے پھر گاڑی چل پڑی ہم اللہ کے کرم سے اور آپ کے بتائے ہوئے وظیفے سے خیریت کے ساتھ لورالائی پہنچ گئے۔(امتیاز چغتائی، تونسہ شریف)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 444 reviews.