میرے جسم پر بہت گرمی دانے نکلتے ہیں۔ سارے جسم پر سرخ دانوں کا چھتہ سا بن جاتا ہے۔ ملتانی مٹی لگاتی ہوں پائوڈر چھڑکتی ہوں مگر آرام نہیں آتا۔ دوسری بات یہ کہ بغلوں میں پسینہ آئے تو کپڑوں میں شدید بدبو پیدا ہو جاتی ہے۔ خون صفا دوائیاں کھائیں مگر کام نہیں بنا اب میں گرمی کے موسم سے گھبرانے لگی ہوں۔ خدارا کوئی ٹوٹکہ بتائیے۔ (ارم ذیشان، ساہیوال)
مشورہ: بڑے بوڑھے سالہا سال سے صندل آزما رہے ہیں۔ آپ کو پنساری کی دکان سے صندل کی لکڑی کا برادہ آسانی سے مل جائے گیا آپ منگوا کر باریک پیس لیجئے۔ عرق گلاب میں پسا ہوا صندل ملا کر گرمی دانوں پر لیپ کیجئے۔ بغلوں میں ذرا گاڑھا لیپ لگائیے۔ دن میں دو بار لگائے اس سے اضافی پسینے کا اخراج کم ہوگا اور جلد کی سوزش بھی ختم ہو جائے گی۔ گوشت نہ کھائیے۔ پالک، قلفے کا ساگ، گھیا، ٹینڈے، توری، دہی آپ کے لیے مفید ہے۔ صندل کا برادہ دیکھ کر لیجئے نقلی نہ ہو ورنہ آرام نہیں آئے گا۔ کچھ لوگ لکڑی کے برادے کو زرد رنگ دے کر صندل کی خوشبو چھڑک دیتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں