ہونٹوں اور کہنیوں پر برص کے نشانات ہیں۔ بیماری کے ہاتھوں تنگ آچکی ہوں۔ تین چار ماہ بعد شادی ہے۔ برص کیسے دور ہو سکتا ہے۔ (سدرہ، میر پور)
مشورہ:عبقری کے ایک قاری نے برص کیلئے نسخہ بھیج جس سے اس کو شفاء ملی۔جہاں بکروں کو ذبح کیا جاتا ہے وہاں سے کالے بکرے کا پتا مل جائے گا‘ بکرا بالکل سیاہ ہونا چاہیے کوئی سفید داغ نہ ہو‘ اس کا پتا لے کر اس میں ذرا سا سوراخ کیجئے اور اس میں کالی مرچ ڈال دیجئے۔ تقریباً سو ڈیڑھ سو کالی مرچ پتے میں ڈالنی ہیں۔ پتے کا پانی ضائع نہ کریں کیونکہ اس میں کالی مرچ جذب کرنی ہیں‘ جب پتے میں کالی مرچیں بھر جائیں تو اس پر اچھی طرح دھاگا لپیٹ دیں‘ پھر کسی شیشے کی پلیٹ میں پتہ رکھ کر اسے سائے میں رکھیے، دھوپ میں نہیں۔تین دن بعد کالی مرچ نکال کر محفوظ کرلیجئے۔ ایک کالی مرچ صبح کھائیے، ایک شام کو پانی کے ساتھ کھالیں۔ تین چار کالی مرچیں پیس کرپھلوں کے سرکے میں ملائیے اور پھرداغوں پر لگائیے۔ پھلوں کا سرکہ اچھی قسم کا ہونا چاہیے اس کو آپ ہونٹوں پربھی لگا سکتی ہیں۔ کھٹی اور ترش چیزوں سے پرہیز کیجئے۔ اس کے علاوہ آپ کو میر پور میں بھنگرہ مل جائے تو وہ بھی برص کے لیے اچھا ہے۔بھنگرہ سفید اور کالے پھولوں کی اقسام میں ملتا ہے‘ کالے پھولوں کا کمیاب ہے۔ سفید پھولوں والا چھوٹا سا خود رو پودا ہوتا ہے۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ پتا توڑ کر انگلی پر ملیے تو انگلی سیاہ پڑجائے گی۔ بھنگرہ کے پتے مل جائیں تو متاثر جگہ پرملیے۔ عبقری دواخانہ کی دوا ’’پھلبہری برص کورس‘‘ کے نام سے اس کو استعمال کریں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں