محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بچپن سے ہی پڑھائی میں بہت اچھی تھی لیکن جوں جوں میں آگے کلاسز میں جاتی رہی پڑھائی کا بوجھ اور زیادہ بڑھتا گیا۔ جب میں نویں کلاس میں پہنچی تو بورڈ کے امتحانات قریب آئے تو اس کی اتنی ٹینشن ہوئی کہ میں نے کھانا پینا چھوڑ دیا جس سے میں خون کی کمی کا شکار ہوگئی۔ والدین نے ، اساتذہ نے کافی سمجھایا کے بیٹا امتحانات کی ٹینشن مت لوں تم محنت کرنی والی بچی ہو انشاء اللہ اچھے نمبرز سے پاس ہوگی لیکن اس ڈپریشن کی وجہ سے امتحانات میں فیل ہوگئی۔پیپر سارا یاد ہوتا لیکن امتحانی سنٹر میں جاکرسب دماغ سے نکل جاتا۔ میں نے پڑھنا چھوڑ دیا۔ آج میری عمر 25سال ہے آج بھی میں ڈپریشن اور خون کی کمی کا شکار ہوں ۔ میں نے اچھے اچھے ڈاکٹرز سے اپنا معائنہ کروایا۔ ایوپیتھک، ہومیو پیتھک اور دیسی ادویات کا استعمال بھی کیا لیکن مرض وہی کا وہی رہا پھر میری ایک سہیلی نے مجھے عبقری دواخانے کا بتایا میں دواخانے گئی وہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب کو اپنے مرض کے بارے آگاہ کیا کہ کس طرح میں اینٹی ڈیپریشن ادویات کا استعمال کرتی رہی اور اعصابی کمزوری میں بھی مبتلا ہوگئی۔ انہوں نے مجھے ’’خون افزاءسیرپ‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ میں نے خون افزاء کی 5 بوتل کا استعمال کیا ماشاء اللہ سے اب میں بالکل ٹھیک ہوں ڈپریشن سے نکل آئی ہوں اور خون کی کمی دور ہوگئی ہے۔ میں اکثر سوچتی ہوں کاش! عبقری دواخانے کا پہلے پتہ چل جاتا تو میںرنگ برنگی ادویات سے بچ جاتی خیر اللہ کا شکر ہے اب میں صحت مند زندگی گزار رہی ہوں۔(ح، الف۔حافظ آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں