محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ ہمارے علاقہ میں بہت مقبول ہے‘ جہاں کسی کو کوئی مسئلہ ہو دوسرا بندہ عبقری کا کوئی نہ کوئی ٹوٹکہ اور وظیفہ بتادیتا ہے۔ ایک انوکھا واقعہ ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ہمارے گائوں کے عالم دین ڈاکٹر صاحب نے اپنا واقعہ سنایا کہ ہمارا جی ٹی روڈ کے کنارے ایک کھیت ہے‘ ایک شخص نے تین مرلہ کی زمین پر قبضہ کرلیا ۔ ڈاکٹر صاحب کے بھائیوں نے کہا عدالت میں کیس کرتے ہیں‘ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ اللہ پر معاملہ چھوڑتے ہیں۔مخالف پارٹی بڑی خوش تھی کہ انہوں نے تو کوئی بات ہی نہ کی۔اب جنہوں نے قبضہ کیا ‘ کچھ ہی عرصہ کے بعد ان کی آپس میں اسی زمین پر لڑائی ہوگئی۔پورے علاقہ نے دیکھا کہ اسی زمین پر کھڑے ہوکر
ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا‘ ایک قبر میں چلا گیا اور دوسرا جیل اور زمین پھر وہی پڑی رہی‘کچھ ہی وقت گزرنے کے بعد یہ تین مرلہ کی زمین حکومت کے قبضے میں آگئی کیونکہ جی ٹی روڈ کے قریب تھی تو نہ ان کی رہی نہ ان کی رہی۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا جس زمین کیلئے یہ مرا ہے۔ یہ زمین قیامت تک اس کے گلے میں لٹکی رہے گی اور یہ آسمان تک جائیگا زمین ان کے گلے سے گرے گی یہ پھر زمین پر آئیگا پھر زمین گلے میں ڈالے گا اور آسمان کی طرف جائیگا پھر یہ زمین انکے گلے سے گریگی اسی عذاب میں قیامت تک رہے گا۔ (رب نواز، نوشہرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں