Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اللہ تعالیٰ کے راستے میں پہرہ دینے والاجنتی

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

سیدنا ابن عائذ رضی اللہ عنہ صحابی فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک جنازہ کیلئے تشریف لائے اور جب جنازہ پڑھانے لگے تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، یارسول اللہﷺ آپ اس کا جنازہ نہ پڑھائیں تو آپﷺ نے فرمایا کیوں؟ تو حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ بہت گنہگار اور فاجر انسان ہے۔ یہ سن کر نبی رحمتﷺ نے لوگوں کی طرف دیکھ کر فرمایا: تم میں سے کسی نے اس کو اسلام کا کوئی کام کرتے دیکھا تو ایک آدمی نے کہا :ہاں یارسول اللہﷺ ایک دن اس نے اللہ کے راستے میں پہرہ دیا تھا ‘یہ سن کر سرکارﷺ نے جنازہ پڑھایا اور پھر اسے قبر میں لٹا کر آپﷺ نے مٹی بھی ڈالی اور اس مرنے والے سے فرمایا اے عزیز تیرے ساتھیوں کا گمان ہے کہ تو دوزخی ہے لیکن میں اللہ کا رسولﷺ گواہی دیتا ہوں کہ تو جنتی ہے۔ (مشکوٰۃ شریف ،ص۳۳۶)۔اللہ تعالیٰ کی راہ میں صرف پہرہ دینے والے کی یہ شان سبحان اللہ۔(کلیم اللہ شیخ، ڈی آئی خان)

 

 

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 422 reviews.