Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ظالم شکاری، مظلوم ہرنی، مہربان آقا

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

پیارے بچو! آئو آپ کو ایک سچی کہانی سنائیں ساری دنیا کا خوبصورت اور مقدس شہر مدینہ ہے۔ ہمارے حضورﷺ ایک دن مدینہ سے باہر کسی کام سے تشریف لے جارہے تھے۔ جنگل کا راستہ تھا ایک جگہ پہنچے تو دیکھا ایک یہودی شکاری نے ایک ہرنی کو جال میں پکڑ رکھا ہے جونہی ہرنی نے حضور پاکﷺ کو دیکھا تو خوشی سے اُچھل پڑی اور بولی یارسول اللہﷺ اس شکاری کو کہیں مجھے آدھے گھنٹے کیلئے آزاد کردے ایک جھاڑ میں میرا گھر ہے وہاں میرے دو چھوٹے بچے ہیں وہ میرے انتظار میں ہوں گے میں ابھی انہیں دودھ پلاکر اور الوداع کرکے آجائوں گی بچوں سے کہہ دوں گی اب میرا انتظار نہ کرنا اب جنگل کی گھاس پھوس کھانا شروع کردینا۔ ہرنی کی فریاد سن کر رحمت العالمینﷺ نے یہودی سے کہا سنو! شکاری تھوڑی دیر کے لیے ہرنی کو آزاد کردو یہ اپنے بچوں کو دودھ پلاکر واپس آجائے گی یہ سن کر یہودی شکاری بولا حضورﷺ یہ کیسے ممکن ہے آزاد ہونے کے بعد یہ پھر کیسے خود جال میں پھنسنے کیلئے واپس آجائے گی؟ میں یہ بات نہیں مانتا۔ فخر عالمﷺ بولے یہ میرا تم سے وعدہ ہے یہ ہرنی ہر حال میں واپس آئے گی میں اسے خود تیرے حوالے کروں گا ۔ شکاری بولا ٹھیک ہے۔ میں اسے اس شرط پر آزاد کروں گا آپ اس کے ضامن بن کر یہیں بیٹھے رہیں۔ حضورﷺ مان گئے ۔ شکاری نے ہرنی کو جال سے نکالا وہ ڈبڈباتی آنکھوں کے ساتھ سرور عالمﷺ کے پاس آئی آپ نے ہرنی کو پیار کیا اس کی پیٹھ پر ہاتھ پھیرا اور بولے جائو ابھی بچوں کو دودھ پلا کر وعدہ کے مطابق واپس آجائو جب تک میں شکاری کے پاس بیٹھاہوں۔
ہرنی دوڑتی ہوئی بچوں کے پاس پہنچ گئی اور بولی بچو! آئو جلدی سے دودھ پی لو اور میری ایک بات غور سے سن لو بچے اُچھلتے کودتے ماں کے پاس آئے قریب ہونے پرانہیں ماں کے بالوں اور جسم سے دل فریب خوشبو محسوس ہوئی انہیں ایسے لگا کہ ماں کسی عطر کے حوض میں نہا کر آئی ہے مشک سے بھی زیادہ وہ مہک رہی تھی وہ بولے تمہاری بات ہم بعد میں سنیں گے پہلے ہمیں یہ بتائو کہ اتنی پیاری خوشبو تمہارے جسم سے کیسے آرہی ہے؟
ہرنی بولی! بچوں بات یہ ہے کہ آج میں ایک شکاری کے جال میں پھنس گئی تھی کہ اچانک دو عالم کے سردارﷺ تشریف لے آئے میں نے ان سے فریاد کی انہوں نےیہودی سے کہا اسے آدھا گھنٹے کے لیے چھوڑ دو یہ اپنے بچوں کو دودھ پلا کر تسلی دیکر اور الوداع کرکے آجائے گی۔ یہودی مان تو گیا لیکن میرے بدلے اس نے حضور پاکﷺ کو روک لیا ہے اور یہ میرے بدن سے خوشبو اس لیے آرہی ہے کہ حضورﷺ نے مجھے پیار کیا اور میری پیٹھ پر ہاتھ پھیر اہے۔ اب تم زیادہ باتیں نہ کرو جلدی جلدی دودھ پی لو تاکہ وعدہ کے مطابق واپس جاسکوں ہرنی کے بچے یہ سن کر ہکا بکا رہ گئے اور بولے واہ ماں یہ کیسے ہوسکتا ہے وہاں حضور پاک ﷺ ضامن بنے بیٹھے ہوں اور ہم یہاں دودھ پیتے رہیں جب تک ہم حضورﷺ کا دیدار نہ کرلیں انہیں ضمانت سے آزاد نہ کرالیں ہم پر دودھ حرام ہے۔ چلو ہم بھی تمہارے ساتھ چلتے ہیں وہاں یہودی سوچ رہا تھا میں کیسا احمق بنا ہوں بھلا اب ہرنی واپس آنے والی ہے ؟ ہرگز نہیں آئے گی۔ اتنی دیر میں دیکھا تو دور سے ہرنی خود بھی واپس آرہی ہے اور اپنے ساتھ دونوں بچوں کو بھی لارہی ہے۔ ہرنی قریب آگئی دونوں بچوں سمیت حضورﷺ کے قدموں میں بیٹھ گئی بچوں کا تمام ماجرا سنایا یہودی شکاری یہ معجزہ دیکھ کر اسی وقت کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا اور ہرنی کو آزاد کردیا۔ (محمد فاران ارشد بھٹی، مظفر گڑھ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 419 reviews.