محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!رب کریم سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کی نسلوں کو اور آپ کے ساتھیوں، معاونین کو ہمیشہ شاد اور آباد رکھے اور آپ سب کو دنیا و آخرت کی خیروں کا ذریعہ بنائے اور دنیا و آخرت کے شر اور فتنوں سے بچانے آمین۔میں نے آپ کے درس میں جب سے ربنا ھب لنا والی دعا سنی اپنی بیٹی کو دیکھ کر پڑھتی رہتی ہوں۔ میری بیٹی کے دل میں تین سوراخ ہیں تو ہر سردیاں اسکی بڑی مشکل سے کٹتی تھیں اب وہ تین سال کی ہے تو ہر سیزن میں اسے نمونیہ ہو جاتا تھا اور ایک دفعہ نہیں ایک سے زیادہ دفعہ ہوتا تھا پہلی سردیوں میں جب ہوا تو مجھے پنڈی اسلام آباد بھی لے جانا پڑا پچھلی سردیوں میں میں کئی دفعہ بچوں کے ڈاکٹر کے پاس گئی اپنے شہر چکوال میں ہی بہت انجکشن لگوائے آخر کار ایک دفعہ اس ڈاکٹر نے جواب بھی دے دیا تھا کہ اسکے دل کا علاج کروائیں لیکن میں نے جب سے بچی کی ادائوں پر یہ دعا اور الحمد للہ و الشکرللہ پڑھا بہت کچھ پایا بہت کچھ پایا۔ سوتی نہیں تھی میری بیٹی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی بنا پر کھیلتی بھی نہ تھی لیکن اب الحمداللہ ساری رات سوتی دن میں بھی تھوڑا سو جاتی ہے ورنہ پہلے جو وقت میں نے گزارا وہ میں جانتی یا میرا رب جانتا ہے۔ ڈاکٹر کہتے تھے اسکی آکسیجن کم ہو جاتی ہے تب یہ نہیں سوتی۔ اس دفعہ الحمدللہ مجھے ایک دفعہ بھی ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑا میری بیٹی کو انجکشن کے نام پر اذیت اٹھانی پڑی اور اس دفعہ تو الحمدللہ پائوڈر والے سیرپ بھی کوئی گنے چنے دیئے ورنہ میں اسے مارچ سے اگست تک ان گنت پائوڈر والے سیرپ پلاتی تھی پہلا ختم ہوتا تھا دوسرا پہلے سے میرے پاس ہوتا تھا میں وہ شروع کردیتی تھی اور نہ کوئی چیز دیتی تھی بیٹی کو سوائے دودھ کے اس دفعہ الحمدللہ زیادہ بے احتیاطی تو نہیں کرتی لیکن کبھی کبھار بچی ہے کسی چیز کا اصرار کرے خصوصاً اسے میٹھی چیزیں پسند ہیں تو دے دیتی ہوں۔ بسم اللہ الذی والی دعا پڑھ کر پھونک دیتی ہوں تو الحمد اللہ میری بیٹی کی خوراک ہضم ہو جاتی ہے ورنہ پہلے تو فوراً نمونیہ ہو جاتا تھا۔ میری بیٹی اگر ہم عمر بچوں کے ساتھ مقابلہ نہیں کرسکتی یا سہارے کے بغیر نہیں چل سکتی تو مجھے اس ذات سے کوئی شکوہ نہیں میں لاکھوں مشکور ہوں کہ میری بیٹی کی ہسپتالوں، ڈاکٹروں اور ٹیکوں سے جان چھوٹ گئی۔(پوشیدہ‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں