حضرت عباس رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا ’’تین آدمی ہیں جن کی نماز قبول نہیں ہوتی، ایک وہ آدمی جو لوگوں پر سرداری کرے اور لوگ اس سے ناراض ہوں، دوسری وہ عورت جس کا شوہر اس سے ناراض ہو اور وہ آرام سے پڑی سورہی ہو، اور تیسرا وہ آدمی جو اپنے بھائی سے قطع تعلق کرے‘‘ (بخاری)
عورت کا فرمانبردار ہونا اور غلام آزاد کرنا
ایک مجلس میںعورتوں کے متعلق گفتگو میں حضرت علیؓ کے حوالہ سے فرمان نبیﷺ بیان کیا گیا ’’وہ عورت جو اپنے خاوند کی فرماں برداری کرتی ہے وہ فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کے ہمراہ جنت میں داخل ہوگی ‘مزید فرمایا جس عورت کو خاوند بستر پر طلب کرے وہ عذر معقول کے بغیر نہ آئے تو اس کی نیکیاں برباد ہو جاتی ہیں وہ ایسی صاف ہو جاتی ہے جیسے سانپ کینچلی اتار کر اگر عورت مر جائے اس کا خاوند ناراض ہوتو اس کے لیے دوزخ کے ساتوں دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ خاوند کے عورت پر راضی ہونے پر عورت کی وفات پر اس کے لیے جنت میں ستر درجے بلند فرمائے جاتے ہیں‘‘۔یاد رکھ! سرور کائناتﷺ کا ارشاد ہے ’’اگر اللہ کے سوا کسی دوسرے کو سجدہ کرنا جائز ہوتا تو میں عورتوں کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوندوں کو سجدہ کریں‘‘۔
عورتوں کو نصیحت
ابن عمرؓ رسول اللہﷺ سے روایت فرماتے ہیں کہ آپ نے فرمایا ’’اے عورتوں کی جماعت تم (خاص طور پر) صدقہ دیا کرو اور زیادہ استغفار کیا کرو کیونکہ دوزخیوں میں زیادہ تعداد میں نے عورتوں کی دیکھی ہے۔‘‘ ان میں ایک ہوشیار عورت بولی ’’یارسول اللہﷺ ہم نے کیا قصور کیا ہے؟ کہ ہم دوزخ میں زیادہ جائیں گی؟‘‘ آپﷺ نے فرمایا ’’تمہیں (باہم گفتگو میں) لعنت کرنے کی زیادہ عادت ہوتی ہے اور تم اپنے شوہر کی بھی بہت ناشکری کرتی ہو۔ میں نے تم جیسا دین و عقل میں ناقص ہوکر پھر ایک دانشمند شخص پر غالب آجانے والا کسی کو نہیں دیکھا۔
رباح قیسی کی بی بی کا ذکر
یہ ساری رات عبادت کرتیں۔ جب ایک پہر رات گزر جاتا تو شوہر سے کہتیں کہ اٹھو اگر وہ نہ اٹھتے تو پھر تھوڑی دیر کے بعد ان کوا ٹھاتیں۔ پھر آخر شب میں کہتیں اے رباح اٹھو رات گزرتی ہے اور تم سوتے ہو۔ کبھی زمین سے تنکا اٹھا کر کہتیں کہ خدا کی قسم دنیا میرے نزدیک اس سے بھی زیادہ بے قدر ہے۔ عشاء کی نماز پڑھ کر زینت کے کپڑے پہن کر خاوند سے پوچھتیں کہ تم کو کچھ خواہش ہے اگر وہ انکار کر دیتے تو وہ کپڑے اتار کر رکھ دیتیں اور صبح تک نوافل میں مشغول رہتیں۔ (فائدہ) بیبیو! تم نے دیکھا کہ خدا تعالیٰ کی کیسی عبادت کرتی تھیں اور ساتھ ساتھ خاوند کا کتنا حق ادا کرتی تھیں اور خاوند کو دین کی رغبت بھی دیتی تھیں۔ یہ ساری باتیں کرنے کی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں