محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ اور آپ کی تمام ٹیم کو ہمیشہ خوش رکھے۔ آپ نے مجھے لکھ کر بھی دیا تھا کہ 70 سے 90درس سننے ہیں‘ میں نے اس وقت دل میں سوچا کہ اتنے درس میں کیسے سنوں گا جب میں نے سنے تو مجھے یقین ہوگیا کہ آپ نے صحیح لکھا تھا۔ میں نے پہلے بھی دیکھا تھا کہ ایک دوست پر مسجد میں جن آتا تھا اور اس بار پھر دیکھا کہ ایک 13 یا 14سال کی لڑکی پر جن آیا ہوا تھا میں اس وقت گُڑ کا شربت پینے گیا ہوا تھا جب واپس آیا تو گلی میں لوگ جمع تھے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے تو انہوں نے بتایا کہ بچی پر جن آیا ہوا ہے اس جن نے پوری گلی میں اس بچی کو گھمایا سب نے دیکھا مجھے بڑا دکھ ہواکہ کاش!میرے پاس علم ہوتا تو میں بچی کا جن نکالتا مگرمیں تو خود گنہگار ہوں‘ میں کیا اس بچی کا جن نکالوں گا پھر مجھے آپ یاد آئے میں نے سوچا اگر میرے پاس کوئی خاص علم ہوتا تو میں فوراً عمل پڑھ کر اس بچی کو اس مشکل سےآزاد کروادیتا۔ پھر میں نے سوچا کہ کیا ہوا کہ میرے پاس کوئی علم نہیں ہے مگر میرے پاس میرا اللہ تو ہے‘ اس ذات سے اس بچی کے لیے مانگتا ہوں پھر میں نے عشاء کی نماز پڑھی اور اس بچی کے لیے گڑگڑا کر رب کریم کے حضور دعا مانگی۔ اگلے دن اس بچی کی امی میرے ماموں کے گھر آئی ہوئی ‘تھی میں بھی وہاں پر ہی تھا اور وہ کہہ رہی تھی کہ کل رات ایک عجب واقعہ ہوا‘ وہ جن خود ہی د وبارہ حاضر ہوا اورہم تمام گھر والوں سے خوب معافی مانگی اور چلا گیا اور کہہ کر گیا کہ اب میں کبھی دوبارہ نہیں آؤں گا۔ میں فوراً دوبارہ کمرے میں گیا‘ دورکعت نماز شکرانہ ادا کی اور اللہ کریم کا خوب شکر ادا کیا کہ اس نے میرا گڑگڑانا ‘مخلوق کیلئے تڑپنا سن لیا اور اس بچی کو اس مشکل سے نجات عطا فرمائی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں