Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کسی نے عبقری گاڑی میں رکھا! میں بھٹکنے سے بچ گئی!

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے آپ کو اور آپ کی نسلوں کو دنیا و آخرت کی سرخروئی عطا فرمائے‘ جب سے عبقری رسالہ ملا‘ اورآپ کے درس سننا شروع کیے ہیں‘میرے جذبات‘ میری زندگی کے دن رات بدل گئے ہیں۔ اب تو دل چاہتا ہے کہ دن رات مصلے پر بیٹھی رہوں‘ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولﷺ کی یاد میں روتی ہوں۔ میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں مگر میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جب سے میں اپنے خاوند کو آپ کے پاس لائی ہوں وہ بہت بدل گئے ہیں وگرنہ 19 سال ہوگئے ہیں میری شادی ہوئے بہت طعنے سنے‘ مار سہی ‘ گالیاں سنیں‘ ایسے حالات گزرے کہ بھٹک گئی‘ موبائل کے ساتھ لگ گئی‘ غیرمحرم سے بات کرکے دل کو سکون پہنچا لیتی‘ شوہر نے کبھی سکون نہ دیا‘ کبھی میرے حقوق پر توجہ نہ دی‘ کبھی پورے کیے بھی تو انتہائی بےتوجہگی سے کہ میں ہمیشہ تڑپتی رہتی‘ کبھی بات کی تو پہلے گالی دی‘ دل روتا‘ تڑپتا‘اندر ہی اندر چیختی‘ چلاتی مگر کوئی سننے والا نہ تھا۔میں بھٹک چکی تھی‘ میرے جذبات بھٹک چکے تھے مگر رب کریم کو شاید یہ منظور نہ تھا کسی بڑے کی دعا تھی یا کوئی نیکی کام آگئی رب نے عزت محفوظ رکھی اور مجھے عبقری سے ملا دیا‘ عبقری رسالہ شوہر ہی گھر لائے‘ کسی نے گاڑی میں رکھ دیا‘ شوہر اٹھاکر بیڈروم میں لے آئے‘ ایک دن فارغ بیٹھی ‘ دیکھا‘ پڑھنا شروع کردیا‘ بس پھر زندگی بدلی اور بدلتی ہی چلی گئی۔ عبقری ہر ماہ لینا شروع کردیا‘ انٹرنیٹ پر ویب سائٹ سے درس سننا شروع کردئیے‘ پھر اعمال شروع کیے‘ شوہر کچھ نرم ہوئے تو اللہ تعالیٰ نے سبب بنایا اور آپ
سے ملاقات کا ٹوکن مل گیا‘ شوہر کو ملاقات کیلئے منایا اور ان کو ہمراہ لائی‘ آج الحمدللہ دو سال ہوگئے ہیں‘ میرے شوہر نے مجھے گالی نہیں دی‘ مجھے میرا کھویا مقام واپس مل گیا‘ شوہر میرا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ یہ سوچ کر بھی کانپ جاتی ہوں کہ اگر عبقری مجھے نہ ملتا تو آج نجانے میں کن راہوں میں بھٹک رہی ہوتی‘ میری زندگی جہنم سے بھی بدتر ہوتی۔ آپ کا بتایا ہوا وظیفہ دن رات پڑھتی ہوں اس سے میری روحانیت کو بہت فیض مل رہا ہے۔حضرت حکیم صاحب جب بھی میں سو کر اٹھتی ہوں تو زبان پر کوئی نہ کوئی ذکر ہوتا ہے خود کو بھی نہیں پتہ ہوتا۔ زبان ہر وقت ذکر الٰہی سے تر رہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ عبقری کی پوری ٹیم اور خاص طور پر آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے کہ وہ بہت بڑا نیکی کاکام کررہے ہیں‘ خاص طور پر اس شخص کو جھولیاں اٹھا کر دعائیں دیتی ہوں جس نے عبقری رسالہ شوہر کی گاڑی میں چھوڑا۔ (پوشیدہ، کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 391 reviews.