Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

پہلے ان ہدایات کوغور سے پڑھیں: ان صفحات میں امراض کا علاج اور مشورہ ملے گا توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں کھولتے ہوئے خط پھٹ جاتا ہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ روحانی مسائل کے لئے علیحدہ خط لکھیں۔صفحے کے ایک طرف لکھیں۔ نام‘ موبائل نمبر اور شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور تحریر کریں۔ نوجوانوں کے خطوط احتیاط سے شائع کیے جاتے ہیں ایسے خطوط کے لئے جوابی لفافہ لازم ہے کیونکہ اکثر خطوط اشاعت کے قابل نہیں ہوتے۔

بالوں کے مسائل کے چھٹکارا دلادیجئے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے بالوں میں خشکی ہے جب میں اٹھارہ سال کا تھا تو یہ خشکی کم تھی اب میری عمر 24سال ہے لیکن اب یہ خشکی دن بدن بڑھ رہی ہے۔بہت ہربل آئل استعمال کیے مگر کوئی فرق محسوس نہیں ہوا اور میرے بالوں میں جس جگہ پر خشکی زیادہ ہے وہاں پر بال بھی تیزی سے سفید ہورہے ہیں۔ آپ کوئی حل بتائیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔(محمد انور، کوہاٹ)
مشورہ:عبقری میں کسی قاری نے یہ عمل بھیجا‘ بہت لوگوں کو فائدہ ہوا‘ آپ بھی آزمائیے۔گرتے بالوں اور سرکی سکری خشکی کیلئے مجرب نسخہ‘ 2عدد لیموں کا رس نکال کر بالوں کی جڑوں میں لگا کر اچھی طرح مساج کریں اور آدھا گھنٹہ بعد سرسوں کے تیل کا مساج کریں۔ اس کے بعد اچھی طرح باریک کنگھی کریں اس سے سر کی تمام سکری کنگھی کیساتھ باہر آجائے گی اور کنگھی سے جڑوں کا مساج ہوکر دوران خون درست ہوجائے گا۔ بعد میں غسل کریں انشاءاللہ ایک ہفتہ کے اندر بال گرنا بند اور سکری کا خاتمہ ہوجائے گا۔ یہ عمل گرمیوں میں ایک دو دن بعد اور سردیوں میں 5,4 دن بعد کریں۔ مرض ختم ہونے تک کرتے رہیں اور اس کے بعد بھی ہفتہ میں ایک بار یہ عمل ضرور دھرائیں۔مزید بالوں کو کالا رکھنے کیلئے روزانہ صبح و شام دو عدد مربہ آملہ دودھ کے ساتھ کھائیں‘ اس سے جہاںآپ کے بال سفید نہیں ہوں گے وہاں آپ کو اعصابی و جسمانی طور پر بھرپور طاقت ملے گی۔
شدید اعصابی کمزوری اور قبض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 24 سال ہے‘ مجھے پیشاب بھی بہت آتا ہے دن میں چھ سات بار اور کبھی کبھار پیشاب کرتے وقت میں نہ چاہتے ہوئے بھی پیشاب روکے رہتا ہوں اور پھر کرتا ہوں۔ شاید اعصابی کمزوری کی وجہ سے ہوتا ہے۔ مجھے ایک عرصہ سے قبض بھی ہےاور پاخانہ کرتے وقت جلن محسوس ہوتی ہے۔ مجھ سے شربت، معجون یا سفوف کی صورت میں دوائی بتائیں گولیاں مجھ سے نہیں کھائی جاتیں۔(ا۔و۔کراچی)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی معجون شفاء یابی اور لال قلعہ شاہی ٹانک کچھ عرصہ لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔اس کے ساتھ قبض کشاء گولیاں استعمال کریں۔ ان شاء اللہ کچھ ہی عرصہ میں آپ کے لکھے گئے تمام طبی مسائل حل ہوجائیں گے۔
جسم ہڈیوں کا پنجر بن چکا ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا وزن 14 سال کی عمر سے 45 کلو گرام پر فکس ہوا ہے اور یہ نہیں بڑھ رہا اس وقت میری عمر 30 سال ہے براہ مہربانی مجھے ایسا نسخہ بتادیں کہ میرا وزن بھی بڑھے اور ہڈیوں کا پنجر جسم گوشت اور ہڈیاں گودے سے بھر جائیں۔ میں موٹا ہونا چاہتا ہوں خدارا مجھے کچھ بتائیں۔ (امجد علی، کامونکی)
مشورہ: عمدہ اصلی جوارش جالینوس تین گرام صبح‘ دوپہر‘ رات کو غذا کے بعد کھائیں۔ماہنامہ عبقری کے دفتر سے اکسیر البدن اور جوہر شفائے مدینہ منگوا کر استعمال کریں۔ غذا میں بادام کشمش‘ شہد خالص ناشتے میں لیں۔ پراٹھے سے پرہیز کریں‘ البتہ گرم روٹی پر خالص دیسی گھی ڈال کر کھا سکتے ہیں۔ بکرے کا گوشت صحت بنانے کیلئے عمدہ غذا ہے۔ دیسی گھی میں بھون کر کھائیں‘ روٹی بھی کھائیں‘ موسمی پھل بھی بہت مفید ہیں۔صبح کی سیر کو اپنا معمول بنالیں۔ موسمی پھل کھائیں۔ صحت مند اور مثبت طرز زندگی اپنائیں۔
12 سال سے لیکوریا کی مریضہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو گیارہ سال ہوگئے ہیں میرے چار بچے ہیں چھوٹا بیٹا ایک سال کا ہے ۔ مجھے عرصہ 12سال سے لیکوریا کی بیماری ہے بہت علاج کروائے ہے مگر افاقہ نہیں ہوا اب بہت کمزوری ہے جسم میں درد، بہت غصہ آتا ہے ۔ (ح،س،لاہور)
مشورہ: آپ یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں۔ھوالشافی: پھٹکڑی توے پر ڈال کر اس میں سیندور ڈال دیں‘ ہلکی آنچ توے کے نیچے جلنے دیں‘ پھر جلدی سے دونوں چیزوں کو بڑے پیالے کے ساتھ بند کردیں‘ پیالے کوجو دوالگے‘ اس کو شربت انجبار سے سو گرام کھانا ہے‘ شدید ترین بیماری بھی جلد رفع ہوجائے گی۔
جوڑوں کا درد
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرےتمام جسم، جوڑوں اور ایڑیوں میں بھی شدید درد ہوتا ہے۔ دوائی کھا لوں تو آرام آجاتا ہے جب دوائی چھوڑدوں پھر یہی تکلیف ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ گردوں میں پتھری بھی ہے۔میٹھی چیز کھائوں تو معدہ میں جلن شروع ہو جاتی ہے اور مثانے میں غدود بھی ہے پیشاب رک رک کر آتا ہے ۔ (ف،میانوالی)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی جوہرشفاء مدینہ‘ ٹھنڈی مراد‘ روحانی پھکی لے کر تینوں کو ایک جار میں ڈال کر مکس کرلیں اور سارے دن میں کم از کم سات مرتبہ ایک چمچ پانی کے ساتھ کھائیں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی گردی اور گردے فیل شفاء لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔
رنگ گورا کرنے والی کریم کا سائیڈ ایفیکٹ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے چہرے پر بار بار دانے نکل آتے ہیں اور نشان بھی چھوڑ جاتے ہیں ۔ دراصل میں نے رنگ گورا کرنے والے کریموں کا بے جا استعمال کیا جس کی وجہ سے میری مجھے جلدی مسئلہ ہوگیا ہے۔ مجھے میرے مسئلے کا حل بتادیں۔ (ن،لاہور)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی خون صفاء ‘ ٹھنڈی مراد اور چہرہ شفاء لے کر لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی دیسی کریم لکھی گئی ترکیب سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام جلدی مسائل انہی ادویات کے کچھ عرصہ استعمال سے حل ہوجائیں گے۔ رنگ گورا کرنے والی کیمیکل سے تیار شدہ کریموں سے ہمیشہ بچنا چاہیے یہ جلد کی اوپری پرت کو جلا دیتی جس کی وجہ سے جراثیم کو پنپنے کاموقع ملتا ہے اور انسانی جلد خراب ہوجاتی ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 31 سال ہے اور میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری بڑی بیٹی کو چار سال ہونے والے ہیں تب سے اب تک مجھے پیشاب کا بہت مسئلہ ہو گیا ہے لیڈی ڈاکٹرز کہتی ہیں کہ مثانے اور پٹھے کمزور ہوگئے ہیں۔ کھانسی اور چھینک پر پیشاب نکلتا ہے۔ انگریزی ادویات مہنگی سے مہنگی استعمال کیں پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ برائے مہربانی آپ میرے اس مسئلے کا مستقل حل بتادیں۔(عاصمہ انجم، کراچی)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری دو بیٹیاں ہیں جن کی عمر چار سال اور دو سال ہے دونوں کو ڈسٹ الرجی ہے۔ نزلہ زکام ہر وقت رہتا ہے گھر میں تو جیسے میڈیکل سٹور کھلا ہوا ہے انگریزی ادویات دے دے کر تھک چکی ہوں۔ جب دیکھوبیمار رہتی ہیں اتنے چھوٹے بچوں کو اتنی زیادہ انگریزی ادویات دینے کے بہت زیادہ نقصانات ہیں برائے مہربانی مشورہ دیں۔ (نگہت سلیم، اسلام آباد)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر پانچ سال ہے بولتی بہت کم ہے حالانکہ اس کی عمر کےبچے شور مچاتے ہیں کھیلتے ہیں شرارتیں کرتے ہیں لیکن وہ زیادہ تر خاموش رہتی ہے۔ اس کو سکول بھی داخل کروادیا ہے میں ڈرتی ہو اس کی یہ خاموشی اس کو سکول سے نکلوانہ دے۔ برائے مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں۔ (عابدہ،لاہور)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی 2007 میں ہوئی جبکہ سال 2009 میں اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی سے ہمارے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا۔ جناب اس کے بعد تقریباً ہمارے ہاں تین سال تک کوئی اولاد نہ ہوئی۔ تین سال کے بعد میری بیوی حاملہ ہوئیں مگر اسی دوران اس کو ٹائیفائیڈ ہوگیا جس کے باعث حمل ضائع ہوگیا۔ پھر کافی عرصہ کے بعد حمل ہوا تو وہ بھی شاید کمزوری کی وجہ سے ضائع ہوگیا۔ جناب ہم نے ایلوپیتھک علاج بھی کروایا۔ میری بیوی کے تمام ٹیسٹ ٹھیک ہیں جبکہ اب میرے تولیدی جراثیم کمزور ہیں۔میں نے ٹیسٹ کروایا تو سپرم16% سے 19%آئے۔ میں نے کچھ عرصہ ایلوپیتھک کی ادویات استعمال کیں اور کچھ عرصہ ہومیوپیتھک کی بھی استعمال کیں۔ کچھ گھریلو ٹوٹکے بھی استعمال کیے جن میں موصلی سفید، انڈین موصلی، اسپغول اور دیگر اجزاء کے مرکب سے بنی پھکیاں بھی تھیں۔ مگر کچھ افاقہ نہ ہوا۔ آپ سے التماس ہے کہ مجھے کوئی نسخہ تجویز فرمائیں نیز کوئی وظیفہ بھی تاکہ میری یہ کمی پوری ہوجائے آپ کے لیے ہمیشہ دعاگو رہوںگا۔ (اسد جاوید، تلہ کنگ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 389 reviews.