Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چودہ سال سے جادو‘ جنات

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عرصہ چودہ سال سے بیمار ہوں میں نے اپنا بہت علاج کروایا لیکن مجھے کہیں سے بھی شفاء حاصل نہ ہوئی۔ مجھے جادو، جنات کا مسئلہ بتایا جاتا۔ جنات کی حاضری بھی ہوتی ہے ۔ گھر میں ناچاقی جھگڑے اور بیماری بھی رہتی ہے۔ میرے گھر میں ہر فرد کسی نہ کسی مسئلے کا شکار رہتا ہے۔ والدہ کو نیند نہیں آتی۔ چھوٹے بھائی کی صحت بہت زیادہ خراب رہتی ہے اور والد صاحب کا کاروبار بالکل بھی نہیں ہے جسکی وجہ سے معاشی تنگدستی بہت زیادہ ہے۔ میرے بہن بھائی مجھ سے چھوٹے ہیں اور طالب علم ہیں۔ فنانس کی کمی ان کی تعلیم میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ جس وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں ۔میرے بہن بھائی پروفیشنل تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ پیسے کی کمی ان کی تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے اور میری صحت کا مسئلہ حل ہو جائے۔ جادو، جنات ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں اور گھر میں سکون آجائے۔ (پوشیدہ،راولپنڈی)
جواب: یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ سَبِّبْ لِیَ الْخَیْرَ 1۔اول و آخر درود ابراہیمی گیارہ ‘ گیارہ بار۔ 700 مرتبہ درج بالا دعا پڑھیں۔11 دن۔21. دن یا 41 دن۔ 2۔ مرد حضرات ننگے سر کھلے آسمان کے نیچے بیٹھ کر پڑھیں۔ 3۔خواتین گھر کے اندر بیٹھ کر پڑھیں اور سر ڈوپٹے سے ڈھکا ہونا چاہیے۔اس عمل کے ساتھ سارا دن کھلا سارا گھرانہ اسم الٰہی یَاقَہَّارُ پڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام مسائل کا حل انہی وظائف میں ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 388 reviews.