٭بچوں کے سر سے جوئوں کو ختم کرنے کے لیے تلسی کے پتے دھوکر پیس لیں اس پیسٹ کو بالوں کی جڑوں میں لگا کر رات بھر کپڑا باندھ کر چھوڑ دیں اگلے دن صبح کپڑا ہٹاکر سوکھ جانے والے پتوں کو سر سے جھاڑ لیں اور کنگھی کرلیں تھوڑے سے نیم کے پتے اُبال کر ایک بالٹی پانی بنالیں پھر بالوں میں شیمپو کریں اور پانی ڈالتے جائیں اور کنگھی کرتے جائیںجب شیمپو بالوں سے بالکل صاف ہو جائے تو ایک چوتھائی چائےکا چمچہ زیتون کا تیل ، دو قطرے لیموں کا رس ملاکر گیلے بالوں کی جڑوں میں لگا کر نیم گرم پانی میں تولیہ بھگو کر نچوڑ کر بالوں میں لپیٹ دیں کچھ دیر بعد تولیہ ہٹا کر بالوں کو خشک کرکے باندھ لیں ایک دو دفعہ یہ عمل کرنے سے جوئوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا تلسی کے پتوں کی تاثیر کی وجہ سے جوئوں کا دوبارہ پیدا ہونا ممکن نہیںہوتا۔
٭بچوں کے سر سے جوئوں کے خاتمہ کے لیے ان کے سر میں رات کو پیٹرولیم جیلی (Vasaline) بالوں کی جڑوں سے لے کر بالوں کے سرے تک لگائیں اور پلاسٹک کی شاور کیپ پہنا دیں صبح بالوں میں شیمپو کرلیں۔ اس طریقہ سے نہ صرف جوئیں مر جائیں گی بلکہ ان کے انڈے بھی ختم ہو جائیں گے۔ پٹرولیم جیلی کو بالوں سے نکالنے کے لیے تین سے چار بارہربل شیمپو کی ضرورت ہوگی۔
٭نیم کی نمولی کے بیج کے تیل کو سر میں لگانے سے بھی جوئوں اور لیکھوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
٭اگر آپ کا بچہ دو سال یا اس سے بھی چھوٹا ہے تو اس کے سر میں کسی بھی قسم کا ٹریٹمنٹ خواہ وہ ہربل ہو یا طبی نہ کریں بلکہ اس کے لیے نرم دندانوں والے کنگھی کو گیلا کرکے اس کے بالوں میں کریں۔ درج بالا ٹوٹکے خود بھی آزمائیں اپنے جاننے والوں کو بھی بتائیں۔ ان شاء اللہ ان کے استعمال سے آپ اس اذیت ناک الجھن سے نجات پاجائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں