قارئین السلام علیکم! فٹ بال کے بعد دنیا میں مقبول ترین کھیل کرکٹ ہے‘ جنوبی ایشیا ء اور خاص طور پر پاکستان‘ انڈیا‘ بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بہت زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ ہمارے معاشرے میںبھی کرکٹ کا جنون ہے‘ سکول جانا اور وہاں ماحول ہر طرف کرکٹ کا ہی ملا‘ تو کرکٹ کے اس بخار میں میں بھی مبتلا ہوگیا‘ میرے والد کھیل کے خلاف نہیں مگر وقت کے ضیاع کے سخت خلاف ہیں‘ میں نے بہت زیادہ کرکٹ کھیلنا شروع کردی ‘ اس کیلئے خصوصی کٹ منگوائی‘ کرکٹ کا تمام سامان خریدا‘سکول میں‘ دوستوں میں‘ ملنے جلنے والوں سے ہروقت کرکٹ کی ہی باتیں کرتا۔ میرے باقی معمولات ختم ہوتے جارہے تھے جس کی وجہ سے میرے والد محترم بہت پریشان ہوئے ۔ فرمان شیخ الوظائف ’’جو بندہ سارا دن صرف کرکٹ کھیلتا ہے وہ نہ دنیا کا رہتا اور نہ آخرت کا رہتا ہے‘‘۔ جب بھی میرے والد محترم مجھے کھیلتا دیکھتے وہ یَامَانِعُ پڑھنا شروع کردیتے۔ میں اپنے والد کے دفتر میں جاکر کمپیوٹر پر کرکٹ کے پرانے میچز شوق سے دیکھتا تھا۔ مجھے شوق نہیں جنون تھا۔ میرے دادا رحمۃ اللہ علیہ کو بھی یہ کھیل پسند نہ تھا کیوں کہ اس میں سراسر وقت کا ضیاع ہے۔
والدصاحب کے بار بار متوجہ کرنے پر میں نے بھی سارا دن یَامَانِعُ پڑھنا شروع کردیا‘ عمل کرتا رہا‘ کبھی عمل چھوٹ جاتا تھا کبھی پھر شروع ہو جاتا تھا۔ والد صاحب مجھے منع نہیں فرماتے تھے لیکن انہوں نے بھی یہ عمل نہیں چھوڑا۔میں کرکٹ کی مخالفت نہیں کررہا بس اس کھیل میں وقت کا ضیاع بہت ہوتا ہے۔ کرکٹ سے میرا آہستہ آہستہ دل اٹھنا شروع ہوگیا۔ اب یہ وقت ہے کہ میرے کزن کہتے ہیں کہ کھیلو لیکن میرا دل بالکل بھی نہیں چاہتا۔ رات ایک تسبیح اس نیت سے پڑھتا تھا‘ جو میں نے کرکٹ کی کٹ منگوائی تھی اب وہ کٹ شاپر میں پیک پڑی ہے۔ اب میں سوچ رہا ہوں کسی کو دے دوں۔
الحمد اللہ! اللہ نے اس وقت ضائع کرنے والے کھیل سے جان چھڑوا دی اور اللہ تعالیٰ میری قیامت تک کی نسلوں کو اس سے حفاظت میں رکھے اور جو چاہتا ہے کہ اس سے جان چھوٹ جائے تو وہ ’’یامانع‘‘ کا اہتمام کرے۔ صرف کرکٹ کے لیے نہیں۔ ہر بُری لت، بری عادت اور گناہ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے یَامَانِعُ آپ کے لیے ایک تحفہ ہے۔ پڑھیں اور فیض پائیں۔ ان شاء اللہ اگلی قسط میں آپ کے لیے اور موتی لے کر حاضر ہوں گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں