ایک اللہ والے نے ایک حدیث کا مفہوم بیا ن کیاکہ سرورکونینﷺ نے کبوتر باز پر لعنت بھیجی ہے اور لعنت بددعا ہوتی ہے۔یاد رکھنا! ہر کبوتر باز ہمیشہ بلی کا دشمن ہوگا۔ میں چند ایسے لوگوں سے ملا ہوں۔چونکہ شروع میں‘ میں کبوتروں کی بیٹ اکٹھی کرواتا تھا‘ پھر انہیں جلواتا‘ کیونکہ اس کی راکھ سے نمک نکلتا ہے‘ پھر میں اس سے ایک دوائی بناتا تھا۔ اِس وجہ سے ان سے کچھ تعلق بن گیا اور وہ بھی مجھ سے کبوتروں کے متعلق اور دیگر جانوروں کی دوائیں وغیرہ پوچھتے تھے اور میں بھی کبھی کبھی ان لوگوں کو بتا دیا کرتا ہوں۔جانداروں کی دوائی وغیرہ کے متعلق بھی تھوڑا بہت جانتا ہوں۔
شاہی اصطبل کے معالج: میرے نانارحمۃ اللہ علیہ نواب آف بہالپور کے شاہی اصطبل کے معالج تھے۔ ان کی دوائیں،اِن کے نسخہ جات اور علاج کا طریقہ اور تجربات وغیرہ تھوڑے سے میرے پاس بھی ہیں۔ جس کی وجہ سے میں کبھی جانوروں کی دوائی کے متعلق بھی بتا دیتا ہوں لیکن یہ ایک بات ضمناً عرض کررہاہوں! اللہ نے گھوڑے کو انسان کا ساتھی بنایا ہے۔گھوڑے کی نبض اور انسان کی نبض ایک جیسی ہوتی ہے اور انسان کی جو دوائی کی خوراک ہوتی ہے وہی گھوڑے کی بھی ہوتی ہے۔یہ میرا تجربہ ہے جس سے میں نے کئی علاج کیے ہیں۔
جانوروں کی بددعا:ایک اللہ والے فرمانے لگے:میں نے ہمیشہ جن لوگوں کو خوار ہوتے ہوئے ، مفلوک الحال اور پریشان ہوتے ہوئے دیکھا ہے اِسکی بنیاد وہ جانور ہوتے ہیں جو ان کے لیے بددعائیں کرتے ہیں۔میرے دوستو!میں آپ کو حقیقت عرض کررہا ہوں۔ حوادث عالم اور امت کی پریشانیاں اور مصیبتوں کی وجوہات بددعائوں کا تعاقب کرنا بھی ہوتی ہیں۔
دعا کا تعاقب کرنا: دعائیں بھی نسلوں تک تعاقب کرتی ہیں اور بددعائیں بھی نسلوں تک تعاقب کرتی ہیں۔ میں نے آج درس کے شروع میں عرض کیا تھا کہ بعض محدثین نے لکھا ہے کہ سرورِ کونینﷺ نے صحابہ رضی اللہ عنہٗ کو دعائیں دیں اور ان دعائوں کے اثرات اب تک ان کی نسلوں میں موجود ہیں اور بعض اللہ والوں نے کچھ لوگوں کو دعائیں دیں اور اُن دعائوں کے اثرات اب تک ان کی نسلوں میں موجود ہیں۔دعائیں بھی تعاقب کرتی ہیں اور بد دعائیں بھی تعاقب کرتی ہیں۔(جاری ہے)
بدعا کا علاج استغفار
روحانی استخارہ کرنے پر بعض لوگوں کی پریشانی کی وجہ یہ ملتی ہے کہ کوئی بددعا ایسی ہے کہ جو اس کا تعاقب کررہی ہے۔ اُس کا علاج صرف ایک چیز ہوتی ہے اور وہ ہے استغفار، توبہ اللہ جل شانہٗ سے معافی مانگنااور اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ سے ٹھیک کروانا ۔
کملی والےﷺ کی دعاسے کامیابی
ہم سب سے پہلے سرورِ کونینﷺ کی دعائیں لیںجیسا کہ میں نے حدیث مبارکہ کا مفہوم عرض کیا ہے کہ وہ شخص سر سبز و شادا ہوجائے جو میری بات سنے اور اُسے میری امت تک پہنچا دے اور جس کو میرے آقا کملی والےﷺ کی دعا لگ گئی جس نے سرورِ کونینﷺ کی دُعا کو حاصل کرلیاوہ دنیااور آخرت میں کامیاب ہوگیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں