Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خاندان میں عزت شہرت ملے گی مالی پریشانیاں اور کثرت استغفار اہم کام میں کامیابی ملے گی کسی حاسد نے گھر پر بندش کرارکھی ہے قلعے کے بند دروازے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

خاندان میں عزت شہر ت ملے گی
میں ایک گھر میں ہوں اور پیچھے سے ایک مردانہ آواز آتی ہے کہ میں نے پریکٹیکل میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے اور مجھے بطور انعام پانچ ہزار روپے بھی دیئے جائیں گے اور ایک پرچی مجھے تھما دی جاتی ہے جس میں اوّل پوزیشن اور انعامی رقم کے بارے میں درج ہے۔ میرے ہاتھ میں اور بھی پرچیاں ہیں جس کو میں اس پرچی کے ساتھ ایک لفافے میں رکھتی ہوں۔ میری پھوپھی بھی تین چار عورتوں کے ساتھ ایک وین کی فرنٹ سیٹ میں بیٹھ کر آتی ہے، مجھے دیکھ کر ہاتھ ملانے یا گلے لگنے کی کوشش کرتی ہیں۔ (سویرا‘ راولپنڈی)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو کوئی ایسی کامیابی ملے گی جس سے خاندان میں آپ کی عزت اور شہرت میں اضافہ ہوگا۔ واللہ اعلم
مالی پریشانیاں اور کثرت استغفار
میں نے دیکھا کہ موبائل سے تصاویراتار رہی ہوں ‘پرانے گھر کے پاس اور پھر میرے شوہر کا ایس ایم ایس آتا ہے اور میں بھی جواب میں ایس ایم ایس کرتی ہوں پھر میں پرانے گھر کے نزدیک سٹال سے اخبار لیتی ہوں اور پیسے دیتی ہوں پھر خود کو سکول کی چھت پر دیکھتی ہوں۔(غ،لاہور)
تعبیر:اس بات کا اشارہ ہے کہ کچھ وقت کے لیے آپ کو مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر حالات میں جلد بہتری چاہتی ہیں تو کثرت سے استغفار کیا کریں۔ واللہ اعلم
اہم کام میں کامیابی ملے گی
میں نے دیکھا کہ پل پر میں ، میرا بھائی اور اس کا ایک دوست بھی کھڑا ہے پھر میں پل سے اترنے کے لیے اترنے والی جگہ کی طرف جاتی ہوں تو گزرنے کا رستہ تنگ اور بند سا ہے۔ پل پر سے بھی اترا نہیں جاسکتا۔ پھر کیا دیکھتی ہوں کہ پل پر دو کمرے موجود ہیں، میں ان کمروں میں چلی جاتی ہوں پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ اس کی تعبیر بیان کردیں۔ (فرح، لاہور)
تعبیر:اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی اہم کام میں کامیابی حاصل ہوتے ہوتے اچانک رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم اگر آپ اثبت قدم رہیں تو سارے کام بخیر و خوبی انجام پاجائیں گے۔ آپ حسبی اللہ نعم الوکیل چلتے پھرتے پڑھتی رہیں۔ واللہ اعلم۔
قلعے کے بند دروازے
مجھے خواب آیا کہ میں ایک قلعے میں کھڑا ہوں،جابجا باوردی محافظ کھڑے ہیں لیکن مجھے کوئی کچھ نہیں کہتا۔ قلعے میں مسجدیں بھی ہیں اور مندر بھی۔ میں سوچتا ہوں کہ مجھے بہت جلد یہاں سے چلے جانا چاہیے۔ میں ایک بہت بڑے دروازے کی طرف چلنے لگتا ہوں۔ جب اس کے قریب پہنچتا ہوں تو دروازہ بند ہوتا ہے۔ میں چاروں دروازوں کی طرف جاتا ہوں مگر سب کے سب بند ہوتے ہیں۔ پھر دیکھا کہ میں ایک ہرے بھرے جنگل میں ڈھلوان پر کھڑا ہوں۔ تھوڑے فاصلے پر ایک بہت بڑے بیری کے پیڑ کے نیچے ایک گاڑی کھڑی ہے۔ میںہنستا ہوا اس کی طرف چلنے لگتا ہوں۔ اسکے بعد دیکھا کہ میں دوستوں کے ساتھ کھڑا ہوا۔ ایک جہاز قلابازیاں کھاتا ہوا اوپر سے گزرتا ہے۔ (طاہر بٹ، لاہور)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے روزگار میں پریشانیاں آنے کا اندیشہ ہے۔ آپ اپنا صدقہ دیں اور یارزق ہر نماز کے بعد 41بار پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 351 reviews.