Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سدا جوان رہیے!توانا زندگی بسر کرنے کے تیر بہدف گُر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

جوان اور ہمیشہ جوان رہنے کے معنی کیا ہیں؟ یہ کہ بباطن۔ آپ ذہنی، حسی، قلبی اور روحانی طور پر جوان ہوں اور بظاہر سفید بالوں کی آمد اور بھڑتی ہوئی جھریوں کے مقابل صف آرا ہوں۔یاد رکھئے! آپ کا گوشت پوست کا جسم بوڑھا ہوسکتا ہے اسے ماہ و سال کی نسبت سے عمر رسیدہ بھی کہا جاسکتاہے لیکن آپ کا وجود آپ کا جسم ہی تو نہیں، جسم کے علاوہ بھی آپ کچھ ہیں۔ایک مغربی فلسفی کہتا ہے ’’ہم کسی انسان کی عمر اس وقت گنتے ہیں جب اس کے ہاں گننے کے لیے اور کچھ نہ ہو، لہٰذا آپ عمر کے سال گن گن کر افسردہ کیوں ہوں جبکہ آپ گن سکتے ہیں کہ آج آپ:٭کتنے پرانے اور کتنے نئے وقف کاروں سے ملے۔٭آپ نےگھر کے ننھے بچوں کو کتنا وقت دیا۔٭گھر سے باہر اور گھر کے اندر کتنے کام سرانجام دیئے۔ ٭کتنی کتابیں پڑھیں اور ان میں کیا پڑھا۔٭کتنی معاشرتی تقریبات میں حصہ لیا۔٭کتنے پودوں کو پانی دیا اور کتنا وقت ان کی دیکھ بھال میں صرف کیا۔٭آپ نے گھر میں کتنے جانور پال رکھے ہیں اور ان کے لیےکچھ کیا ہے۔٭اپنی باتوں سے آپ نے اپنی نصف بہتر (اہلیہ) اور دوسروی بڑی اولاد کو کتنی دفعہ ہنسایا۔
سنئے صاحب !سدا جوان رہئے!
بالیدگی کے ساتھ، بالیدگی کا عمل بڑھاپا نہیں اس کا رکنا بڑھاپا ہے۔ ذہنی بالیدگی کی تو کوئی انتہا ہی نہیں۔
خوابوں کے ساتھ‘ ذہن زندہ ہے تو خواب زندہ ہیں۔ اس وقت ایک آدمی کو دفن کرنے کے سوا اور کوئی کام نہیں رہ جاتا جب اس کا آخری خواب ختم ہو جاتا ہے آپ آخری خواب دیکھیں ہی کیوں؟خوابوں کے ساتھ۔ذہن زندہ ہے تو خواب زندہ ہیں۔ اس وقت ایک آدمی کو دفن کرنے کی سوا اور کوئی کام نہیں رہ جاتا جب اس کا آخری خواب ختم ہو جاتا ہے۔ آپ آخری خواب دیکھیں ہی کیوں؟
خوش دلی کے ساتھ! یہ محاورہ یاد رکھئے کہ خوش دلی ایک دوا ہے جبکہ شکستہ دلی ہڈیوں کو خشک کر دیتی ہے۔ ذہنی تنائو میں ہرگز نہ آئیے۔ حالات کچھ بھی ہوں، ذہنی اور جسمانی آسودگی محسوس کیجئے۔
فراموشی کے ساتھ ایسی یادیں بھول جائیے جو آپ کو دکھ دیتی ہیں۔ تلخ ماضی اچھا سرمایہ نہیں۔ زندگی امروز کا نام ہے۔ پٹے ہوئے راستے پٹے ہوئے لوگوں کے لیے ہوتےہیں۔
اچھی وابستگیوں کے ساتھ‘ گوئٹے نے ’’فائوسٹ‘‘ 82سال کی عمر میں لکھی، ٹیٹن نے اپنا شاہکار 98سال کی عمر میں مکمل کیا۔ کونارڈ ایڈنائیر نے 86سال کی عمر میں جرمنی کی قیادت کی۔ تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے تاریخ میں اپنے ہم عمر تلاش کیجئے۔جواں دلی کے ساتھ یہ ایک بری مثال نہ ہوگی اگر لوگ کہیں کہ بوڑھے کا دل بڑا جوان ہے۔ خدا کی رضا کے ساتھ۔سب کچھ من جانب اللہ ہے۔ ہر بات میں بہتری ہے۔ بندگی سے وہ طاقت ملتی ہے کہ آپ شاہینو کی طرح بلندیوں پر اڑیں گے مگر تھکیں گے نہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 345 reviews.