محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میںضلع سرگودھا سے تعلق رکھتی ہوں میری عمر 35 سال ہے میری شادی کو 15سال ہوگئے ہیں اللہ تعالیٰ نے مجھے اولاد سے بھی نوازا ہے اور میرے گھریلو حالات بھی اللہ کے فضل و کرم سے ٹھیک ہیں جب سے شادی ہوئی ہے تب سے صحت کا مسئلہ شروع ہوگیا جو کہ کبھی معدہ‘ کبھی دل اور کبھی بواسیر کی حالت میں پیش آتا لیکن یہ کیفیت کچھ سالوں سے شروع ہوئی‘پہلے کبھی نہ تھی۔ تقریباً دو سال پہلے ایک رات میری طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور وہ جنات کی صورت میں ظاہر ہوئی اور اس نے بولنا شروع کردیا اور تکالیف دیناشروع کردی‘ اب دو سال سے زیادہ ہوگئے ہیں طبیعت خراب رہتی ہے ‘بہت زیادہ عاملوں کے پاس گئے ہیں ‘سایہ بولتا ہے لیکن جاتا
نہیں۔ میری ایک کزن جو کہ عبقری کی قاری ہے اس نے مجھے ’’یاقہار‘‘ کا وظیفہ پڑھنے کیلئے کہا کہ پانی میں پائوں ڈبوکر صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیح پڑھنی ہیں اور ہر وقت اپنی زبان پر بھی جاری رکھنا ہے‘ اس نے بھی یہ وظیفہ عبقری رسالہ سے پڑھ کر بتایا ہے۔میں نے خدا کو یاد کرکے یہ وظیفہ کرنا شروع کردیا ہے تقریباً بیس دن سے لگاتار میں یہ وظیفہ کررہی ہوں تب سے میری طبیعت پہلے سے بہت بہتر اور ہشاش بشاش ہے اور میں بظاہر ٹھیک ہوگئی ہوں۔ (ص۔ا،سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں