محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے خدا کی مخلوق یعنی جنات کے بارے میں اتنی معلومات فراہم کی کہ شاید ہمیں کبھی اتنا نالج نہ حاصل ہوتا کہ جنات کی پسند ناپسند اور ان کے ماحول کے بارے میں علم ہوا۔ شرپھیلانے والے جنات اور ان کی اقسام کے بارے میں علم ہوا اور نیک جنات اور ان کی عبادات اور ذکر الٰہی اور انسانوں سے محبت کرنے کے بارے میں علم ہوا اور ان کا مراقبہ کرنا اور ان کی خوراک اور جنات کا چیزوں کو چوری کرنا اور انسانوں کا مسنون دعائوں کا اہتمام نہ کرنے سے جنات کا انسانوں کو اور ان کی چیزوں کو نقصان پہنچانے کا علم حاصل ہوا شکریہ عبقری شکریہ حکیم صاحب و علامہ لاہوتی صاحب دامت برکاتہم۔ گزشتہ سال میری ٹانگوں میں شدید درد ہوا دن میں بھی درد رہتا لیکن رات کو نماز کھڑے ہوکر پڑھنا محال ہوگیا تھا ادھر گھروں کا مشورہ تھا کہ بلڈپریشر کا مسئلہ بن گیا ہے دوائی لو لیکن مجھے پتہ چل گیا تھا کہ یہ ڈاکٹری علاج نہیں بلکہ روحانی علاج ہے۔ میں نے ’’یاقہار‘‘ والا عمل جو کہ یوں تھا ایک برتن میںاتنا پانی لیں جتنا پائوں ڈوب جائیں لیتی اور گیارہ سو مرتبہ یاقہار اپنی بیماری کی نیت سے‘ پریشانی کی نیت سے پڑھتی۔ فقط گیارہ دن کا عمل کیا۔ الحمدللہ اس کا مجھے 100 فیصد رزلٹ ملا پہلےدن تو پڑھنے سے شدید درد رہا دوسرے دن سے کچھ فرق محسوس ہوا کہ دن کو بھی اچھی نیند آئی اور رات عشاء کے صرف چار فرض کھڑے ہوکر پڑھے۔ ماشاء اللہ تیسرے دن مکمل افاقہ ہوا پوری نماز کھڑے ہوکر
پڑھی اور دل کو خوب سکون ملا اور آپ کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں کہ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے کہ جنہوں مشاہدات و تجربات اور وظائف لکھے اپنے لیے صدقہ جاریہ بنایا اور مخلوق خدا نے اس سے فائدہ اٹھایا اور اگر لوگ کامل یقین رکھ کر ’’یاقہار‘‘ والا عمل کریں تو میرا یہ مشورہ ہے کہ کسی ڈاکٹر یا پیر عامل کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔
میرے پاس ایک عورت آئی اس نے کہا کہ میرا بیٹا بیرون ملک ہے دو دن سے بخار میں مبتلا ہے دوائی سے بھی فرق نہیں پڑرہا میں ماں ہوں مجھے سکون نہیں مجھے لگتا ہے کہ میرے بیٹے پے کسی نے جادو کردیا تو میں نے ان کو ’’یاقہار‘‘ پانی والا عمل بتایا کہ بیٹے کی نیت سے پڑھیں وہ عورت چلی گئی اور دو دن بعد بڑی خوش ہوکر آئی کہ میں بہت خوش ہوں اللہ کا شکرہے اور آپ کا بھی کہ اس وظیفہ سے میرا بیٹا ٹھیک ہے اس فون آیا تھا اب وہ ماشاء اللہ مکمل ٹھیک ہے اور آج جاب پر بھی گیا ہے۔(مومنہ حنیف، گائوں سیدھڑی گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں