محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رب کریم سےہمیشہ دعائیں کرتی ہوں کہ آپ خیریت سے رہیں‘ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر تادیر سلامت رہے۔رب رحمان آپ کی نسلوں کو رنگ دے۔ ہمارے تسبیح خانے کا فیض تاقیامت جاری رہے‘ عبقری رسالہ یونہی دن دگنی رات چگنی ترقی کرتا رہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی‘ صحت اور نسلوں میں برکت عطا فرمائے۔ (آمین)۔ محترم حکیم صاحب! میں نے آپ کو شادی کے سلسلہ میں خط لکھا تھا کہ شادی ہو نہیں پارہی ‘آپ نے دوانمول خزانے کا وظیفہ عطا فرمایا وہ میں نے پڑھا اور ایک بہت اچھی جگہ میرا رشتہ ہوا اور پھر شادی بھی ہوگئی۔ شادی کے بعد آپ کو ایک اور خط لکھا آپ نے سورئہ القصص کی آیت عطا فرمائی وہ بھی پڑھتی رہی اور انمول خزانہ بھی نہیں چھوڑا جو میں بعد نماز فجر 21 دفعہ پڑھتی ہوں کیوں کہ مجھے اس وظیفہ سے بڑی محبت ہوگئی دل نہیں کرتا چھوڑنے کو‘ شادی بھی ہوگئی اور اللہ پاک نے مجھے امید بھی لگا دی ہے ڈاکٹروں کے چکروں سے بچالیا۔(مسز عمر حسن، پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں