Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قبض و گیس‘ گردے کی پتھری والے مریض متوجہ ہوں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

گردے کی پتھری ختم! مفید نسخہ جات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گردے کی پتھری خارج کرنے کے لیے چند مفید آزمودہ علاج پیش خدمت ہیں:(۱)تینوں وقت کی غذا سے دو گھنٹے قبل تین چار گلاس پانی پئیں رات کو نہ پئیں۔
(۲)کھیرے کا استعمال ایک ماہ کریں بشرطیکہ اس کی کاشوں پر کالا نمک اور پسا ہوا نوشادر چھڑک دیا جائے۔
(۳)خربوزے کا چھلکا نصف کلو لیں‘ چار کلو پانی میں ابالیں جب آدھا رہ جائے تو چھان لیں‘ حسب منشاء میٹھا کرکے ایک ایک گھنٹہ کے وقفہ سے ایک کپ پلائیں۔
(۴)گاجروں کا پانی ایک پائولیکرتین ماشے قلمی شورہ ڈالیں اور ملاکر روزانہ پلائیں۔
(۵)انار کے دانے پیس کر چنے کے شوربہ کے ساتھ استعمال کریں دن میں تین بار یہ عمل کریں۔
(۶)چھوٹی الائچی کا سفوف چھ ماشہ صبح شام ہمراہ پانی استعمال کریں۔
(۷)ایک پیالی رس چقندر دن میں تین بار استعمال کریں۔
درج ذیل غذا سے دوران بیماری پرہیز کریں۔
آلو، اروی، مسور کی دال، ٹماٹر، انڈا، پالک، چاول، دال ماش، گوبھی، مٹر اور ٹھنڈا پانی۔
سنگرہنی جان لیوا مرض! آسان علاج لیجئے!
سنگرہنی: یہ ایک مہلک بیماری ہے جس سے مریض دستوں میں مبتلا ہوکر گھل گھل کر جان دے دیتا ہے۔ سنگرہنی کے معنی ہیں ’’ہمیشہ ساتھ رہنے والی بیماری‘‘۔علامات: مٹیالے رنگ کے دست آتے ہیں کبھی کبھی ان میں خون بھی آتاہے۔ کبھی کبھی بلا علاج دست رک بھی جاتے ہیں پھر دوبارہ شروع ہو جاتے ہیں اکثر مریض کے منہ کے اندر چھالے بن جاتے ہیں۔علاج: (۱)دھماسہ بوٹی (جسے کینسر کا تریاق کہا جاتا ہے)ایسی حالت میں اکھاڑیں جب پھول لگنے کے بعد اس کی کچی ڈوڈیاں لگ چکی ہوں۔ اکھاڑ کر سایہ میں خشک کرلیں ایسی جگہ آگ لگائیں جہاں ہوا نہ لگتی ہو ورنہ راکھ اُڑ جانے کا خدشہ ہے۔ اس راکھ کو ڈبیہ میں بند کریں اس دوائی سے تین چار ماشے حسب مزاج عمر، قد، چاول کے پانی سے ایک خوراک صبح ایک خوراک شام کو دیں۔ سوائے دہی کے کوئی غذا نہ دیں۔ تین روز کے بعد چاول بھی دے سکتے ہیں۔ بفضلہ تعالیٰ مریض کلی طو رپر صحت پائے گا۔(۲)آم کی اندرونی چھال پانی میں پیس کر ناف کے اردگرد ضماد کریں۔
(۳)مریض کے سرہانے امرود کے تازہ پتے، سبز دھنیا اور گلاب کی پتیاں رکھیں اور مریض سے کہیں کہ ہر وقت باری باری ان تینوں چیزوں میں سے کوئی ایک چیز منہ میں رکھیں اور منہ خالی نہ رکھیں۔دو دن وہی کے علاوہ کچھ نہ کھائیں پھر چاول استعمال کریں۔ پندرہ دن کے بعد کچا آلو، کچا امرود اور کلیجی کا پانی استعمال کرے۔ ان شاء اللہ مریض تندرست ہو جائیگا۔
ٹانگوں میں درد دیسی بیر سے گیا
میری ٹانگوں میں شدید درد ہوتا تھا۔ اٹھنا بیٹھنا بہت مشکل ہورہا تھا میں نے ایک ہفتہ دیسی بیر کھائے اور صبح جَو کی روٹی استعمال کی ٹانگوں کا درد اللہ تعالیٰ کے فضل سے بالکل دور ہوگیا۔
قبض و گیس والے مریض متوجہ ہوں
ایک بزرگ حکیم صاحب سے نسخہ ملا ہے جو ان کا بارہا کا تجربہ شدہ ہے۔ ایلوا 20 گرام، سونف 10 گرام، انیسوی10 گرام، سفید زیرہ 10 گرام، پوست ہلیلہ زرد موٹی (بیج نکال کر ) 20 گرام، اسبغول ثابت (لیس دار) 10 گرام۔ ترکیب:150گرام پانی میں اسپغول رات کو بھگوئیں صبح جالی دار کپڑے سے لعاب نکال دیں۔ تمام اجزاء باریک پیس کر لعاب میں مکس کریں‘ سیاہ مرچ کے برابر گولیاں بنائیں۔ دو گولیاں رات کو سوتے وقت پانی سے استعمال کریں۔
دل میں سوراخ ہونا
بھوآنہ ضلع چنیوٹ کے ایک حکیم صاحب کو دل کا عارضہ تھا ڈاکٹروں نے چیک کیا کہ دل میں سوراخ ہوچکا ہے۔ انہوں نے تین ماہ متواتر ’’حم لاینصرون‘‘ کا وظیفہ کیا اور بے تحاشا ورد کرکے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ تین ماہ کے بعد دوبارہ لیبارٹری ٹیسٹ کرایا تو ڈاکٹر حیران رہ گئے کہ دل کے سوراخ کا نام و نشان تک نہیں اس کے کلام میں کتنی برکت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 327 reviews.