محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کافی عرصہ سے سوچ رہی ہوں کہ اپنے اس پسندیدہ ترین میگزین کیلئے کچھ لکھوں آج قلم اٹھایا تو میرے سامنے ٹماٹر پڑے تھے‘ آج کل کافی سستے بھی ہیں‘ ابھی میرا بیٹا بیس روپے کلو کے حساب سے لیکر آیا ہےآئیے اسی کے چند فوائد بتاتی ہوں:۔ خاص طورپر بچے ٹماٹر کو بہت پسند کرتے ہیں۔ ٹماٹروں کا رس بچوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے۔ ٹماٹر بچوں کی بہترین پرورش کرتا ہے اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ ٹماٹر کا رس پینے سے کئی قسم کی بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔ خون کی کمی، چہرے اور آنکھوں کی زردی، موٹاپا اس سے دور ہو جاتا ہے۔ ٹماٹر میں وٹامن اے، بی اور سی کے علاوہ معدنی نمکیات اور فولاد بھی پایا جاتا ہے۔ جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے۔ یہ قبض کُشا ہوتے ہیں اور آنتوں کو طاقت دیتے ہیں۔ (مسز عابد‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں