محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا عبقری رسالہ بہت زبردست ہے‘ اس کے وظائف اور نسخہ جات بہت کام آتے ہیں۔ میرا بھی ایک مشاہدہ ہے جو میں قارئین عبقری کیلئے خاص طور پر لکھ رہی ہوں کہ کوئی بھی مسئلہ‘ پریشانی ہو سورۂ الم نشرح پڑھیں مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ میرا بیٹا دماغی طور پر کمزور ہے‘ اسے میں فزیو تھراپی کیلئے لے کر جاتی ہوں اور 12 ہزار روپےماہانہ ادا کرتی ہوں۔ پیسوں کا انتظام کافی مشکل سے ہوتا ہے۔اس سے بھی تکلیف دہ منظر یہ تھا کہ جو لڑکی میرے بچے کو فزیو تھراپی کرواتی تھی وہ بس ٹائم پاس کرتی تھی‘ میں نے کئی مرتبہ اسے کہا ٹھیک سے کرو ‘ ہم بمشکل پیسے دیتے ہیں‘ مگروہ نہیں مانی‘ رسالہ میں سورۂ الم نشرح کا پڑھا‘ میں نے وہ پڑھنا شروع کردی کیونکہ میں بہت پریشان تھی کہ وقت اور پیسہ ضائع ہورہا ہے۔ الم نشرح پڑھتی رہی۔ اللہ کے فضل سے اگلے ہی فزیوسنٹر میں بڑے پروفیسر صاحب آئے انہوں نے میرے بیٹے کو تسلی سے چیک کیا اور خود ورزش کرائی‘ اور اس فزیو کو بھی کہا کہ اس کو اس طریقےسے ورزش کراؤ‘ الحمدللہ! اب میرا بیٹے میں بہتری آرہی ہے۔ اس کے علاوہ الم نشرح پڑھنے کی بدولت میں خود میں بھی بہت بہتری محسوس کررہی ہوں۔(فریال‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں