فاقےختم‘ دولت، عزت اور برکت کیسے ملی؟
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہر لمحہ رحمت او برکت آپ اور آپ کے اور آپ کے اہلخانہ پر برستی رہے۔ میں آپ کو ایک خاص بات بتاتا ہوں چاہوں گا کہ آپ درس میں اس کا ذکر کریں اگر آپ کو مناسب لگے۔ میرے گھر میں تقریباً پریشانی رہتی تھی۔نوکری کے ساتھ کاروبار بھی ہے۔ مگربہت کم کام چلتا تھا اور کسی نہ کسی طرح سے پریشانی رہتی تھی۔
میں ایک دن اپنے ایک قریبی عزیز کے گھر گیا‘ وہاں مجھے کچھ کام تھا‘ جب میں گھر میں داخل ہوا اور وہاں بیٹھا تو مجھے کسی کی موجودگی کا احساس ہوا پتہ نہیں کون تھا مگر ان کے گھر میں بہت روشنی تھی۔ دیواروں پر جامنی رنگ ہونے کے باوجود اور کھڑکی نہ ہونے کے باوجود بہت روشنی تھی‘ اس کے علاوہ بہت زیادہ خوشبو تھی۔ میں نے بہت تلاش کیا کہ خوشبو کہاں سے آرہی ہے مگر خوشبو تو ہر لمحہ بڑھتی جارہی تھی اور خوشبو اتنی بڑھ گئی کہ میں جیسے مدہوش ہوگیا۔ آخر کار میں نے خاموشی توڑ دی اور پوچھا کہ اس روشنی اور خوشبو کا کیا معاملہ ہے؟ وہ بولا کہ مجھے اور بھی کئی لوگوں نے کہا ہے ہم میاں بیوی پانچ وقت کے نمازی ہیںاور کچھ وظائف پڑھتے ہیںاور سب سے بڑھ کر ہم نے ٹی وی کو اپنے گھر سے ہمیشہ کیلئے نکال دیا ہے۔ بس جب سے ٹی وی گھر سے نکالا‘ اللہ کریم نے کرم فرمادیا‘ رزق میں برکت‘ جان میں ‘مال میں برکت اور سب سے گھر بڑھ کر آپ گھر میں سکون خود محسوس کررہے ہیں۔میں نے ان کی باتیں سنیں اور ان سے سلام دعا لی اور گھر واپس لوٹ آیا۔ بس وہ دن ہے اور میں نے گھر آکر ٹی وی نہ دیکھنے کا ارادہ کرلیا مگر اپنی زوجہ کو منع نہیں کیا اور اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کی کہ میری زوجہ کا دل بھی ٹی وی سے پھیر دے۔ اللہ نے میری سنی اور میری زوجہ نے ایک دن ٹی وی نہ چلایا تو ہمیں بہت منافع بخش آرڈر ملا‘ ہم کھانا بنا کر فروخت کرتے ہیں۔ میری زوجہ نے فوراً ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا۔ الحمدللہ آج تقریباً دو ماہ ہوچکے ہیں ہم نے ٹی وی نہیں دیکھا آج ماشاء اللہ ہمارے گھر میں بہت خیر و برکت ہے ۔ ٹی وی سے گھر میں اتنی نحوست پھیلتی ہے مجھے اس بات کا ہرگز علم نہیں تھا۔ اللہ کی رحمتیں تو جیسے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں۔ اللہ اکبر۔ (قیصر مختار راجپوت، کویت)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں