محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ ماشاء اللہ بہت ہی فائدہ مند ہے اگر ایک نسخہ یا کوئی ایک عمل بھی مل جائے تو بہت ہی بڑی نعمت ہے اللہ آپ کو لمبی زندگی صحت کے ساتھ عنایت فرمائے مخلوق خدا کی یہ ایک اچھی خدمت آپ کررہے ہیں۔ آج آپ کو چندچیزوں کے بارے معلومات فراہم کررہی ہوں امید ہے کہ یہ عبقری میں ایک اچھی نعمت ہے کیونکہ ہر شخص کو کوئی نہ کوئی مرض ہے کولیسٹرول تو ہر بندے کو ہے اس کے لیے کچھ عرض کرتی ہوں کہ بہت سستی اور کچن سے برآمد ہونے والی اشیاء سے ہم اس مرض سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔ہائی کولیسٹرول: دھنیا خشک غذائی اجزاء سے مالا مال ہے حکیم جالنیوس کے نسخوں میں دھنیا کے بیج ہاضم طعام، دافع تبخیر اور طاقتور معدہ ہیں اسکے کھانے کی مقدار 5 سے 7 ماشہ ہے اس کا مزاج سرد دوسرے نمبر پر ہے اور خشک نمبر2 ہے ہمارے گھروں میں اگر موشن لگ جانے پر ثابت دھنیاایک چمچ سادہ پانی سے لیتے ہیں تو آرام آجاتا ہے۔ دھنیا کا جوس وٹامن اے، بی، سی اور آئرن کی کمی دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بواسیر، ہیپاٹائٹس اور معدے کے السری ورم کے لیےبہترین ہے اس کا جوس دو چمچ لسی میں ڈال کر پینا چاہیے یہ ٹائیفائیڈ بخار میں بھی مفید
ہے۔ آنتوں کے کیڑوں اور تیزابیت کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ آنکھ میں ٹپکانا چیچک کی انفیکشن کیلئے دو قطرے ٹپکائیں نقصان کا اندیشہ نہیں رہتا۔ کولیسٹرول لیول کم کرتا ہے دو کھانے کے چمچ خشک دھنیا ایک گلاس پانی میں ابالیں دو تین جوش کے بعد ٹھنڈا کرکے دو بار صبح شام کئی ماہ پیتے رہیں یہ نہایت پیشاب آور ہے، گردوں کو فعال بناتا ہے کھل کر پیشاب آتا ہے۔کثرت حیض: چھ گرام دھنیا آدھے لیٹر پانی میں ابال لیں جب پانی آدھارہ جائے چینی شامل کر کے نیم گرم پئیں تین ماہ تک مسئلہ ختم ہو جاتا ہے۔جلد کی کیل مہاسے: تازہ پتے لے کر جوس نکال لیں ایک چمچہ ہو۔ ہلدی کا سفوف ایک چٹکی ہو۔ خشک جلد پر لیپ کرنے سے تر و تازہ جلد ہو جاتی ہے۔بواسیر کیلئے:تیز جوشاندہ بناکر دودھ اور شکر کے ساتھ لیں تو آفاقہ ہو جاتا ہے۔دھنیا: خفقان، وسواس کیلئے مفید ہے معدہ کو قوت بخشتا ہے منہ اگر اندر سے پک جائے دانے، آبلے ہو جائیں تو دھنیا کے پانی سے کلیاں کرنے سے آرام آجاتا ہے۔ چھوٹے بچوں کو قولنج و جائے تو پیس کر سفوف بناکر دیا جاتا ہے اس کے پتوں میں حیاتین ج (وٹامن سی) اور کیروئین موجود ہوتے ہیں۔آخر میں عرض ہے کہ آپ اور ہمارے عبقری نے لوگوں کی مشکلات کو آسان کرنے میں بہت مدد کی ‘اللہ ہمیشہ آپ کو سرخرو رکھے ۔ (مسز سید اعجاز شبیر بخاری، تلہ گنگ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں