میرے والد کو کسی نے ہاتھی دانت کا بنا ہوا تاج محل دیا تھا۔ وہ بڑا خوبصورت ہے مگر اس کا رنگ پیلا پڑگیا ہے۔ اس کا حسن پہلے والا نہیں رہا۔ کیا ہمارے تاج محل کی خوبصورتی واپس آسکتی ہے؟ (ح، کراچی)
مشورہ:ہاتھی دانت کی بنی ہوئی اشیا قیمتی ہوتی ہیں۔ ان کا رنگ ماند پڑجائے تو بڑا دکھ ہوتا ہے۔ آپ شیشے کا بنا کھلے منہ کا ایسا مرتبان لیں جس میں تاج محل سما جائے۔ اب اسے روزانہ صبح ایسی جگہ رکھیے جہاں سورج کی کرنیں مرتبان پر پڑیں۔ کچھ دن رکھ کر دیکھئے، دھوپ سے پیلا ہاتھی دانت سفید ہوتا ہے یا نہیں۔ایک پیالی نیم گرم پانی میں چند قطرے ایمونیا کے ڈال کر اس میں کپڑا بھگوئیے۔ ہاتھی دانت کی بنی اشیا اس محلول سے صاف کرنے پر چمک جاتی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں