محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو دنیا و آخرت کی برکات عطا فرمائے۔ آمین! ۔ میری عمر 28 سال ہے‘ ضلع جہلم کے قریب ایک کا رہائشی ہوں۔ گزارش ہے کہ پچھلے چار سال سے ہیپاٹائٹس سی کا مریض ہوں تقریباً دو سال ہومیو پیتھک کی دوائی استعمال کی ہے لیکن بیماری ختم نہیں ہوئی تھوڑا افاقہ ضرور آیا تھا لیکن پھر حالت ویسی ہوگئی۔ کافی نسخے اور دم وغیرہ بھی کرواچکا ہوں لیکن افاقہ نہیں ہوا۔جہلم اور راولپنڈی کے بڑے بڑے دواخانوں‘ ہسپتالوں اور مشہور ترین اسپیشلسٹ معالجین سے علاج کروایا مگر صرف وقتی فائدہ‘ پھر ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ٹیکوں کا کورس مکمل کرو ‘ میں نے قرض اٹھا کر وہ کورس کروایا جس سے میری صحت مزید بگڑ گئی۔ میرے سر کے بال جھڑنا شروع ہوگئے۔ تکلیف دہ مراحل سے گزرا‘مگر اس بیماری نے میری جان نہ چھوڑی۔
ایک دن راولپنڈی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں ایک اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کیلئے اپنی باری کا انتظار کررہا تھا کہ ایک شخص اندر آیا اور تمام بیٹھے ہوئے افراد کو عبقری رسالہ دے گیا‘ میں اس شخص کو دیکھ کر مسکرایا کہ اچھا خاصا مہذب بندہ ہے اور کسی حکیم کی ادویات کے اشتہار تقسیم کررہا ہے‘ انتظار کی گھڑیاں ابھی طویل تھیں‘ میں نے سوچا چلو اتنی دیر ادویات کےا شتہار ہی پڑھ لوں مگر جیسے ہی میں نے ٹائٹل پر نگاہ دوڑائی ‘ خوشگوار حیرت ہوئی خود کو کوسا بھی کہ میں اس میگزین کوکیا سمجھ رہا تھا اور یہ کیا نکلا؟ پھر ورق گردانی شروع کی پڑھتا ہی گیا‘ اتنی دیر میں میرا ٹوکن آگیا‘ اپنی باری پر اندرگیا‘ڈاکٹر صاحب نے وہی سرسری چیک کیا مزید میرا نسخہ تبدیل کیا اور مجھے واپس بھیج دیا اور مجھے چار ہزار روپے کا بل تھما دیا۔ خیر گھر جہلم پہنچا‘ اور گھر آتے ہی عبقری پڑھنا شروع کردیا۔ بس وہ دن اور آج کا دن عبقری سے ایک ماہ بھی دور نہ رہا‘ ہر ماہ باقاعدگی سے عبقری خریدتا ہوں پڑھتا ہوں پرسکون رہتا ہوں۔
عبقری رسالہ سے عبقری دواخانہ کا نمبر دیکھا‘ فون کیا‘ آپ کے اسسٹنٹ سے بات ہوئی‘ ان کو اپنی بیماری کی تمام تفصیلات سےآگاہ کیا انہوں نے مجھے کم از کم 30 بوتلیں عبقری دواخانہ کی تیار کردہ سیرپ ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ پینے کا مشورہ دیا۔ میں نے اسی دن جہلم شہر جاکر عبقری دواخانہ کی ایجنسی سے یہ سیرپ لے لیا اور لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرنا شروع کردیا۔ اب تک میں 26 سیرپ کی بوتلیں پی چکا ہوں‘الحمدللہ! اللہ تعالیٰ نے مجھے شفاء دے دی ہے۔ دوسرا اس کافائدہ یہ ہوا ہے کہ پائوں اور ایڑیوں میں شدید درد ہوتا اور پیٹ میں بھی ہر وقت درد رہتا تھا وہ ختم ہوگیا ہے اور جسم میں بھی قوت مدافعت بھی بڑھ گئی ہے ۔(طارق عزیز:جہلم)۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں