یہ دنیا بڑی رنگین ہے اور ابلیس نے ہر جگہ اپنا پرکشش جال بچھایا رکھا ہے ‘ اس پرکشش جال سے کوئی نکل نہیں پاتا۔ اکثر ایسا ہوتا ہے خواتین و حضرات بازاروں کا رخ کرتے ہیں بازار سے خرید و فروخت کے بعد قریب ہی ہوٹل ہوتے ہیں وہاں کھانا وغیرہ کھاتے ہیں‘ قریب مساجد ہوتی ہیں مگر ان کی نظر نہیں پڑتی یا پھر اپنی سواری میں دوسرے شہر کا سفر کرتے ہیں اس سفر کے دوران بڑی بڑی مساجد نظر آتی ہیں لیکن ان کو نظر انداز کرکے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ آئیے ان مساجد کو آباد کریں۔ گاڑی کو مساجد کے قریب روکیں۔ تحیۃ المسجد کے دو نفل پڑھیں پھر تحیۃ الوضو کے نفل پڑھیں۔ دعا مانگیں اے اللہ یہ دنیا بڑی رنگین ہے۔ میں نے تیرے گھر کو یاد رکھا اس کو تیری یاد سے آباد کیا۔ تو مجھے آخرت میں یاد رکھنا۔ صدق دل سے جتنی بھی دعائیں مانگیں گے اللہ قبول کرے گا۔ کچھ دیر مسجد میں بیٹھ کر اذکار کریں‘ اپنی مغفرت طلب کریں۔ یقین کیجئے! زندگی کے تمام مسائل حل ہوں گے۔ زندگی کااصول بنالیجئے جب بھی گھر سے کسی مقصد کیلئے نکلیں تو راستے میں آنے والی مسجد میں نوافل کا عمل اور اذکار کریں ۔ خواتین کے لیے مساجد میں جانا کچھ مشکل ہوتا ہے لیکن کچھ خواتین نے مستقل مزاجی کے ساتھ یہ عمل کیا تو زندگی میں بہت نکھار آیا ‘دلوں کا زنگ اتر گیا‘ دعائوں کے ساتھ محسوس ہوتا کہ مساجد بھی اپنی تنہائی محسوس کرتی ہیں مساجد کی تنہائی دور کریں اللہ آپ کی قبر کی تنہائی کو دور کرے گا۔ (ذکیہ اقتدار، بہاولنگر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں