محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سدا سلامت رہیں آپ کا رسالہ 2006 ءسے پڑھ رہا ہوں‘ بہت اچھا ہے جتنی تعریف کی جائے کم ہے قابل تعریف ہے۔ کینسر یا سرطان کے روحانی علاج کے لیے حکیم و طبیب و روحانی معالج کے لیےضروری ہے کہ مرض کی کامل تشخیص کرے اگر تشخیص سے استفادہ حاصل کرنے سے قبل یہ امر ذہن نشین کرلیں کہ بذات خود کوئی مرض نہ ہے اور نہ ہی اس کی حقیقت ہےکوئی بھی مرض پرانا ہوکر بگڑ جاتا ہے اور بعض اوقات وہ کینسر بن جاتا ہے۔ اکثر اوقات جسم میں گلٹیاں بن جاتی ہیں بعض اوقات پھوڑا بن جاتا ہے جو تربوز کے برابر بھی ہو جاتا ہے سرجن کہتا ہے اسے کاٹ کر پھینک دو کیونکہ سرجری کے سوا اس کا کوئی چارہ نہیں ہوتا لیکن بیسیوں شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کاٹنے کے باوجود جراثیم ختم نہیں ہوتے بلکہ آگے سفر جاری رکھتے ہیں جس سے موت بھی واقع ہو جاتی ہے کسی بھی مرض کے علاج کیلئے اپنے تخلیق کار سے رجوع کرنا بنیادی شرط ہے کیونکہ شفاء صرف اللہ کریم کے پاس ہے میرے تخلیق کا رکافرمان عالیشان کچھ اس طرح ہے ’’جب کوئی بیمار ہوتا ہے تو میں ہی اسے شفاء دیتا ہوں‘ موت‘ حیات اور شفاء میں ہی دیتا ہوں‘‘ اگر طبیب روحانی کامل ہو‘ علوم روحانیہ پر مکمل دسترس رکھتا ہو با کردار اور راتوں کو جاگنے والا ہو‘ عشق رسولﷺ‘ حب اہل بیت اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے سرشار رہتا ہو‘ رزق حلال کھانے والا ہو‘ سچ گو ہو تو وہ علاج کرسکتا ہے اس کے سامنے کوئی مرض مرض نہیں رہتا کیونکہ اس کے پاس چشم فیض روحانی ہے شفاء حاصل کرنے کے واضع راستے موجود ہوتے ہیں۔
کینسر کے علاج کا ٹوٹکہ
کینسر کے علاج کیلئے ایک تازہ صاف ستھرا گول بینگن حاصل کریں جو صاف ستھرا ہو کیڑا وغیرہ نہ لگا ہو بعد ازیں کیکر کے 30کانٹے حاصل کریں بینگن کی ڈنڈی ساتھ ہو اب ایک کانٹالیں‘اس پر سات مرتبہ سورئہ والناس پڑھ کر دم کریں اور اس کانٹے کو ڈنڈی کے پاس سے بینگن کے اندر چبھو دیں اور اس بینگن کو مریض کے سونے کی چارپائی کے اوپر لٹکا دیں مریض اکثر بیشتر وقت اسی بینگن کے سائے میں گزارے دس یوم گزارنے کے بعد اس بینگن کو اتار کر قبرستان میں دفن کردیں البتہ دفن کرنے سے قبل ایک نیا بینگن تیار کرلیں تاکہ پرانے کو اتار کر نیا بینگن فوراً لٹکا دیا جائے اس طرح چالیس یوم یہ عمل کریں یعنی چار بینگن قبرستان میں دفنانے ہیں۔ بعدازیں ایک بوتل میں صاف پانی ڈالیں اس پر 70 مرتبہ سورۂ فاتحہ، 21بار اوّل آخر درودشریف پڑھ کر دم کریں اور روزانہ نہار منہ تین چار گھونٹ مریض کو پلائیں اگر چشم کا پانی یا بارش کا پانی ہو توبہت اچھا ہوگا نتیجہ ملنے کے امکانات ہوں گے اگر اس کے ساتھ دھماسہ بوٹی کا عرق بھی پینا شروع کردیں تو سونے پر سہاگہ ہوگا۔ بوٹی پنساری سے مل جائے گی‘ ایک برتن میں ابال لیں ایک کپ پانی رہ جائے تو مریض کو پلا دیں دن میں تین دفعہ کریں ان شاء اللہ شفاء ہوگی چھاتی کی گلٹیاں پھوڑا ختم ہو جاتا ہے۔ آپریشن نہیں کروانا پڑتا ہر آدمی یہ کام مریض کیلئے کرسکتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں