Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جلدی بیماری کیلئےتجویز کردہ ڈاکٹر بوٹا کا علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کریم اسی طرح آپ پر مہربان رہے اور آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے اور پروردگار آپ کو سدا سلامت رکھے۔میرے پاس ذاتی آزمایا ہوا نسخہ ہے۔میرے بیٹے کو پہلے ہاتھوں پر پھر چہرے پر عجیب قسم کے پھوڑےے نکلنے شروع ہوئے جو درد تو نہیں کرتے تھے مگر بڑے بدنما لگتے تھے۔ آہستہ آہستہ وہ پھیلنا شروع ہوگئے ہم پریشان ہوگئے کہ یہ کیا بیماری ہے؟ ڈاکٹروں اور مقامی حکماء کا علاج بے فائدہ رہا۔ ہمیں کسی نے بتایا کہ لاہور ایم اے او کالج کے بیک سائیڈ پر جو روڈ جارہی ہے اس روڈ پر شام کو سکن اسپیشلسٹ بیٹھتے ہیں ان کو دکھائیں‘ وہاں بڑا رش تھا‘بڑی مشکل سے باری آئی‘ ڈاکٹرز نے اس کا علاج شعائیں تجویز کیا‘ پہلے دن بیٹے کو جب شعائیں لگیں تو اس کی چیخ و پکار سے ہمارا دل ہل گیا۔ میں نے ایک آدمی سے ذکر کیا‘ کیونکہ یہ معاملہ بڑا خطرناک ہوتا جارہا تھا‘ ہم سے بیٹے کی تکالیف دیکھنا برداشت سے باہر ہوتا جارہا ہے۔ اس نے ہمیں بتایا کہ اپنے محلے میں ہی جلد اسپیشلسٹ ریٹائرڈ چوہدری بوٹا صاحب ہیں‘ جو کہ ایک بڑے ہسپتال میں ریٹائرڈ ڈاکٹر ہیں۔ ہم ان کے پاس گئے‘ وہ بڑی محبت سے ملے‘ انہوں نے کہا کہ اس کو ہم ڈاکٹر لوگ جڑ والا پھوڑا کہتے ہیں۔ اس کا علاج شعاعیں ہی ہے‘ میں نے کہا شعاعیں ناقابل برداشت ہیں‘ چھ سال کامعصوم بچہ ہے‘ میرا تو اپنا دل دہل گیا تھا۔ بچے کا کیا حال ہوگا۔ تو انہوں نے کہا کہ کل آنا‘ ہم دوسرے دن گئے تو انہوں نے ایک ہومیوپیتھک دوا کی شیشی دی اور کہا کہ یہ لگائیں ٹھیک ہوجائے گا۔ ہم نے ابھی آدھی دوا ہی استعمال کی تھی کہ ہمارا بچہ مکمل تندرست ہوگیا۔ اب چار سال ہوچکے ہیں بچہ باکل ٹھیک ہے۔ سوچا عبقری میں ضرور بتاؤں‘ لاکھوں لوگ پڑھتے ہیں لاکھوں کا بھلا اور میرے لیے صدقہ جاریہ۔ اللہ کریم آپ کو آپ کی نسلوں کو تاقیامت شاد وآباد رکھے۔یاد آیا اس دوا کا نام بتانا بھول ہی گیا۔ لیجئے قارئین! آپ کا تجسس ختم اس دوا کا نام جو انگلش میں لکھا ہوا تھا وہ یہ ہے:۔ DOUFILM(مقبول احمد‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 261 reviews.