Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

3 گائے ایک عمل !جانور صحت یاب کسان خوشحال

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں چکوال کے دور افتادہ ایک گاؤٗں کا رہائشی ہوں‘ میں تو ’چٹا ان‘ پڑھ ہوں مگر میں نے اپنی بیٹی کو میٹرک تک تعلیم دلوائی ہے‘ میری بیٹی کی سہیلی شہر کالج میں پڑھتی ہے‘ دونوں کی آپس میں گہری دوستی ہے‘ روزانہ شام کو مل بیٹھتی ہیں اور خوب وقت گزار لیتی ہیں‘ میں بھی ان دونوں کو خوش دیکھ کر خوش ہوتا رہتا ہوں اور ان دونوں کیلئے دل سے ایک جیسی ہی دعائیں نکلتی ہیں کہ اللہ کریم ان دونوں کو ہمیشہ ایسے ہی خوش رکھے۔ آمین!
میری بیٹی کی سہیلی نے ایک مرتبہ ایک رسالہ لاکر میری بیٹی کو دیا کہ لے اس کو پڑھا کر اس میں بہت کام کی باتیں ہوتی ہیں‘ میری بیٹی نے جب پڑھنا شروع کیا تو ’’ہماری تو شامت آگئی!‘‘۔ یہ کھاؤ‘ یہ نہ کھاؤ‘ رزق ضائع مت کرو‘ فلاں بیماری فلاں ٹوٹکہ استعمال کریں‘ فلاں نسخہ بہت کمال کا ہے‘ ہم پہلے تو اس کی باتوں پر غور نہ کرتے جب اس کے بتائے دو چار نسخے آزمائے تو بہت کام کے نکلے‘ ہم نے کہا تمہیں یہ باتیں بتاتا کون ہے تو اس نے ہمارے سامنے عبقری رسالہ رکھ دیا‘ اس نے میری بیگم کو چند وظائف بھی بتائے اس نے کیے تو اس کو فوری رزلٹ ملا‘ میری اہلیہ کے سر کا درد ہی نہ جاتا تھا‘ بہت دم کروائے‘ ڈاکٹری علاج کروائے‘ گاؤں کے مشہور حکیم کے پاس بھی لے کر گیا مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ مگر اس رسالہ میں موجود ایک چھوٹے سے وظیفے نےاس کے سر کا درد ختم کردیا۔ میرا معدہ ٹھیک ہی نہیں ہوتا تھا‘ مگر اس نے مجھے رسالہ میں سےایک چھوٹا سا نسخہ نکال کردیا‘ میں نے پنساری سے بنوایا‘ استعمال کرنا شروع کیا‘ میرا معدہ زبردست ہوگیا۔ وہ نسخہ مجھے اب بھی یاد ہے میری بیٹی نے بتایا کہ اس کا نام ’’سفید پاؤڈر ‘ ‘ ہے۔وہ نسخہ یہ ہے۔ ھوالشافی: چینی باریک ایک پائو پسی ہوئی‘ میٹھا سوڈا ایک چھٹانک اور ست پودینہ ایک تولہ‘ یعنی پورا ایک تولہ(12 گرام) چینی اور میٹھا سوڈا آپس میں ملائیں اور پھر ست پودینہ اس میں ملا کر خوب رگڑیں اتنا کہ چینی میٹھا سوڈا اور ست پودینہ آپس میں یکجان ہوجائیں۔ کسی ہوا بند ڈبے میں بوتل میں محفوظ رکھیں۔ زیادہ مقدار میں نہ بنائیں‘ نمی کے موسم میں جم جاتا ہے۔ بناتے رہیں‘ استعمال کرتے رہیں‘ آدھا چمچ کھانے کے بعد‘ دن میں تین دفعہ بھی لے سکتے ہیں‘ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بار بار بھی لے سکتے ہیں۔اب میں آتا ہوں اصل بات کی طرف‘ میری تین گائے ہیں‘ ان کو زخم ہوگئے تھے‘ بے شمار مرہم‘ ادویات‘ ٹیکے استعمال کیے‘ مگر افاقہ نہ ہوا‘ گائے سوکھ کر کانٹا ہوگئیں‘ میں سوچ رہا تھا کہ تینوں قصائی کو بیچ دوں اس سے پہلے کہ حرام ہوجائیں‘ اچانک سوچا کیوں نہ بیٹی سے پوچھوں کہ کیا عبقری میں کوئی اس مرض کیلئے بھی نسخہ یا عمل آیا ہے‘ بیٹی سے پوچھا تو اس نے فوراً بتایا کہ ابّا سات سود خوروں کے نام ایک صفحہ پر لکھ کر تعویذ بنا کر تینوں گائیوں کے گلے میں ڈال دو‘ زخم خشک ہوکر ٹھیک ہوجائیں گے‘ میں سن کر بڑا حیران ہوا‘ میں نے بیٹی سے کہا کہ مجھے بنا کر دے‘ گاؤں سے معلوم
کیا کہ کون کون سود پر رقم دیتا ہے اور کون لینے والے ہیں‘ ان کے سات نام اکٹھے کیے‘ ایک صفحے پر لکھے اور گائے کے گلے میں دھاگہ کے ساتھ باندھ دئیے۔ یقین کیجئے! چار سے پانچ دن کے اندر اندر زخم خشک ہوکر ٹھیک ہوگئے‘ گائے پھر سے صحت یاب ہونا شروع ہوگئیں۔ بس مجھ سے اب ایک غلطی ہوگئی کہ ٹھیک ہونے کے بعد میں نے وہ تعویذ اتارے نہیں‘ تعویذ نہ اتارنے کا نقصان یہ ہوا کہ ان تین گائیوں کا دودھ بھی خشک ہوگیا۔ جب بیٹی سے کہا تو اس نے دفتر ماہنامہ عبقری فون کرکے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ فوراً تعویذ اتار دیں‘ ہم نے تعویذ اتار دیا ہے‘ اب ان شاء اللہ گائے روبرو صحت یاب ہورہی ہیں۔ نوٹ: قارئین یہ خط میں نے اپنی بیٹی سے لکھوایا ہے‘ میں نے صرف اپنا مشاہدہ بتایا باقی الفاظ اسی کے ہیں۔ (م۔ط‘ چکوال)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 259 reviews.