پھرشیخ الوظائف سے ملاقات ہوئی انہوں نے دو ماہ کے بعد مزید آنے کا کہا ان کا پرنور چہرہ اور شفقت والا ہاتھ مجھے نہیں بھولتا۔ عمل جاری رہا دفتر گھر سے 70کلو میٹر دور تھا بس پر آتا جاتا تھا ایک دن واپسی پر بس پر سوار ہوا تو میرا بھائی میرے ساتھ بیٹھا تھا۔ میرےدل میں آیا کہ بھائی آج ہم غلط بس پر بیٹھ گئے ہیں اس کا ایکسیڈنٹ ہوسکتا ہے میں نے خوفزدہ ہوکر عمل شروع کردیا اور اپنی ٹانگیں اوپر کرلیں‘ مجھے نیند آگئی ہماری بس دوسری سمت سے آنے والے ٹرالے سے بچتی ہوئی سڑک سے نیچے اتر گئی اور الٹتے الٹتے زمین میں دھنس گئی چیخ و پکار شروع ہوگئی تو میں اور تمام مسافر محفوظ رہے میں نے توبہ کی۔ابھی وظیفے کے دن پورے نہیں ہوئے تھےکہ میں اور میرا بھائی دفتر سے بس پر واپس آرہے تھے بس کا ڈرائیور بڑی لاپرواہی سے گاڑی چلا رہا تھا ڈرائیور نوجوان لڑکا تھا میں نے دل میں عمل شروع کردیا 20 کلو میٹر کے بعد اس نے گاڑی روکی جیسے ہی اس نے گاڑی روکی اسے دل کا دورہ پڑا ڈرائیور کو اٹھا کر پیچھے سیٹ پر بٹھایا اور دوسرے آدمی نے گاڑی چلا کر منزل مقصود پر پہنچایا میں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔اب وظیفے کے دن پورے ہوگئے اور مجھے حکیم صاحب سے ملنے لاہور آنا تھا میں نے لاہور کے لیے چھٹی مانگی تو باس ناراض ہوگیا میں خاموش ہوگیا اور عمل شروع کردیا کچھ ہی دیر بعد باس غصے سے آیا کہ یہ تمہارے الائونس کے چار ہزارہیں اور لاہور چلے جائو بلکہ فون پر میری سیٹیں خود ہی بک کروادیں اور کہا کہ فوراً چلے جائو اور میں نے روحانی طور پر حکیم صاحب سے رابطہ کیا ہوا تھا۔ اب دفتر والے مجھ پر جو ناجائز عمل کرواتے تھے مجھے کچھ نہیں ہوتا بلکہ انہوں نے تو یہ کہنا شروع کردیا کہ یہ جادوگر ہے اس سے بچو۔میرے بہت سے مخالفین ہیں اور اس عمل کی بدولت سے مجھے خواب میں سب چیزیں نظر آگئیں کہ کس نے مجھ پر جادو کیا ہے اور کیوں کیا ہے۔ واضح طور پر یہ بھی بتایا گیا کہ کس چیز میں ملا کر کھلایا گیا ہر چیز واضع نظر آگئی۔ مجھے بزرگوںکی زیارتیں بھی ہوئیں ہیں اور سب سے بڑی نعمت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے دوبارہ صحت کاملہ عطا کی ہے۔اب بھی دشمن مجھ پر وار کرتے ہیں مگر مجھے تھوڑی سی تکلیف آتی ہے اور پھر ٹھیک ہو جاتا ہوں اس عمل کے دوران ہر وقت جو شیطان جنات آتے ہیں مجھے واضع نظر آتے ہیں وہ مجھ پر حملہ کرتے ہیں لیکن محترم حکیم طارق محمود کے روحانی ہاتھ کی وجہ سے مجھے کچھ نہیں ہوتااور آخر میں میں ان ظالم عاملوں اور لوگوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ کے قہر سے ڈریں اور جادو نہ کریں اورنہ کروائیں۔ لوگوں سے حسد نہ کریں بلکہ اللہ تعالیٰ سے مانگیں جو سب کو دیتا ہے۔ اور اس پر آشوب دور میں حکیم طارق صاحب نے جہاد کا علم بلند کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو کامیابی دے۔ اللہ تعالیٰ حضورکریمﷺ اوراہل بیت کے صدقےشیخ الوظائف کو دنیا اور آخرت میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے اور ہر لمحہ اپنے حفظ و ایمان میں رکھے اور ہمیں بھی تندرستی اور ایمان عطا فرمائے۔ (آمین)۔(محمد فاروق‘)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں