Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بھائی کی نوکری اور ابو کی پریشانی

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! آج اپنا ایک مسئلہ لیکر حاضر ہوئی ہوں اور وہ مسئلہ بھائی کی نوکری کا ہے۔ میرے بھائی نے بہت ساری جگہوں پر اپلائی کیا مگر کہیں جاب نہیں ملتی تمام ٹیسٹ کلیئر ہوجاتےہیں مگر پھر وہ لوگ بلاتے نہیں ہیں نہ کوئی ویزہ لگتا ہے نہ اپنے ملک میں کوئی جاب لگتی ہے جس کی وجہ سے امی اور ابو بہت پریشان رہتے ہیں‘ کوئی حل بتادیں۔ اس سے چھوٹے بھائی کا بھی مسئلہ یہ ہے کہ وہ پڑھائی پر دھیان نہیں دیتا زور زبردستی‘ لاڈ پیار سے سمجھا چکے ہیں‘ آٹھ کلاس میں پڑھتا ہے مگر بہت لاپرواہ ہے۔ (ہماصغیر‘ آزادکشمیر)
مشورہ: آپ کے تمام گھر والے اور بالخصوص آپ کا بھائی نوکری کے لیے یہ عمل کرے ان شاء اللہ بہت جلد ان کو بہت اچھی جگہ نوکری مل جائے گا۔عمل یہ ہے:۔سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگرنمازِ فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہو تو پھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے رہیں۔مزید چھوٹے بھائی جب بھی پڑھنے جائے تین مرتبہ سورۂ الم نشرح پڑھ دم کردیا کریں۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 243 reviews.