Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کاروحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو کے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریںگے۔ جسکا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں ۔توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھاہوا ، جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں صفحے کے ایک طرف لکھیں۔خط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹیپ نہ لگائیں ۔خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ فرد کا نام‘ موبائل نمبر اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں

غربت !چار بیٹیاںاور جہیز کی ڈیمانڈ!

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری پانچ بیٹیاں ہیں ایک کی شادی ہوگئی ہے اور باقی چار گھر پر ہیں ‘اللہ ان کے بہترین وسیلے بنائے اور وہ اپنے گھروں کی ہو جائیں‘ رشتہ دیکھنے والے آتے ہیں تو اکثر تو جہیز کی ڈیمانڈ کرتے ہیں‘ مجھ میں اتنی ہمت نہیں کہ جہیزدے سکوں۔عبقری کے وظائف پڑھتی ہوں‘جس سے ہمارے پہلے سے بہت حالات بہتر ہورہے ہیں۔ میرے میاں صاحب بھی بیمار ہیںان کے لیے بھی دعا کریں اور میرے بچے پڑھائی میں دھیان نہیں دیتے ان کے لیے دعا کریں کہ وہ کامیاب انسان بنیں۔ بیٹیوں کے رشتے اچھے ہو جائیں اور جن کے ہاں اولاد نہیں انہیںاللہ اولاد دے۔(ک۔ا)
جواب: وظیفہ یہ ہے:۔1۔صبح 313 بار اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ۔2۔رات کو 313 بار یَامُسَبِّبَ الْاَسْبَابِ (بعد نماز عشاء)مقصد کا سخت تصورکرکے آپ اورآپ کے تمام گھر والے روزانہ پڑھیں۔

جواب:جسمانی علاج کیساتھ آپ سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں حٰـمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھیں‘ اس کا چند دنوں میں سوا لاکھ مکمل کریں‘ اسی طرح ایک، تین، پانچ، سات، نو سوالاکھ کریں۔ جتنا زیادہ پڑھیں گی اتنا جلدمسائل حل ہونگے۔اس کے علاوہ سورۂ لہب ہر دو گھنٹے کے بعد تین مرتبہ پڑھ کر تصور کرکےبھائی پر پھونک مار دیا کریں۔ ان شاء اللہ بہت جلد مثبت نتائج دیکھیں گی۔ 

وہم ستاتے ہیں! اولاد ہوکر فوت ہوگئی

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو اور آپ کے تسبیح خانہ کو سلامت رکھے‘ آپ یوں ہی دکھی انسانیت کی خدمت کرتے رہیں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اکثر بیمار رہتی ہوں مجھے اکثر وہم ستاتے ہیں کہ میں کسی بڑی بیماری میں مبتلا ہوگئی ہوں‘ سینے میں درد رہتا ہے‘ میرے ہاںاولاد نہیں ایک بچہ پیدا ہوکر فوت ہوگیا تھا اس کے بعد حمل ضائع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہوں گھر میں دل گھبراتا ہے ڈرائونے خواب آتے ہیں اکثر روتی رہتی ہوں۔(غلام خدیجہ، پوشیدہ)
جواب:آپ اورتمام گھر والے اَحْدَرْ سَصْطَعْ کَلْمُوْہ صبح و شام313 مرتبہ اول وآخر درودشریف 7مرتبہ وضو بے وضو پڑھیں۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا پڑھیں‘ سوا لاکھ مرتبہ پڑھیں۔ ایک سے کئی سوا لاکھ کی تعداد بڑھائیں۔عمل مستقل مزاجی سے کریں۔
چند دن کرکے گھبرا نہ جائیں۔ جتنی توجہ‘ دھیان ہوگا‘ اتنا نفع زیادہ ہوگا۔

جواب:ہر نماز کے بعد ایک مرتبہ سورۂ مزمل اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ اس کے علاوہ آپ کی والدہ اور بھائی سارا دن سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں وضو بے وضو ہر حالت میں یَارَبِّ مُوسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ 

لکنت سے پریشان! روحانی علاج جان لیجئے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے لکنت کی شکایت ہے الفاظ ادا کرنے میں رکاوٹ ہوتی ہے گلہ بھی خراب رہتا ہے زکام بھی رہتا ہے قرآن حفظ کررہا ہوں سبق یاد ہوتا ہے لیکن روانی سے نہیں پڑھ سکتا۔ کوئی دوا بتائیں۔ اور کوئی وظیفہ بھی بتادیں تاکہ یہ مسئلہ حل ہو جائے اپنی دعائوں میں یاد رکھیے۔ (محمد مصطفیٰ، پشاور)
جواب:آپ کیلئے آسان سا عمل ہے روزانہ پرندوں کو اپنی چھت یا کسی کھلی جگہ پر دانہ ڈالیں جہاں پرندے آتے ہوں۔ اس کے علاوہ سورۂ الم نشرح صبح و شام 313 مرتبہ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف اور ہر نماز کے بعد 11 مرتبہ پڑھیں۔اس کے عبقری دواخانہ کا’’شفاء حیرت سیرپ‘‘ اور ’’بنفشی قہوہ‘‘ لکھی گئی ترکیب کے ساتھ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سےا ستعمال کریں۔
‘ یہ عمل چند دن‘ چند ہفتے اور چند مہینے ضرور کریں۔ ان شاء اللہ آپ کی تمام مایوسیاں خوشخبریوں میں بدل جائیں گی۔ یہ وظیفہ بے شمار کا آزمایا ہوا ہے۔ 

جادو ہے یا جنات نے گھر ڈیرہ ڈال لیا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دو تین سال سے عبقری کا قاری ہوں۔ مسئلہ یہ ہے کہ سوتے ہوئے کبھی کبھی کوئی طاقت مجھ پر حاوی ہو جاتی ہے اور اس غیر مرئی چیز کی طاقت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ میں سوتے ہوئے بہت کوشش کے باوجود ایک بال کو بھی نہیں ہلاسکتا۔ یہاں تک آواز بھی نہیں نکال سکتا جب میں بہت کوشش کے باوجود آنکھ کھولتا ہوںتو کچھ بھی نہیں ہوتا ہے۔گھر میں جھگڑے بہت زیادہ ہونا شروع ہوگئے ہیں‘ کسی نے بتایا کہ یہ جادو ہے۔ کوئی کہتا ہے کہ آپ کے گھر جنات نے ڈیرہ ڈال لیا ہے۔ (ک، ڈیرہ غازی خان)
جواب:آپ تمام گھر والے ہر دو گھنٹے بعد گھر میں’’ افحسبتم اور اذان کا عمل‘‘ کریں ۔ دفتر ماہنامہ عبقری سے افحسبتم اور اذان کے عمل کا میموری کارڈ منگوا کر اپنے گھر کے کسی کونے میں ہروقت ہلکی آواز میں اس کی ریکارڈنگ چلائیں۔ افحسبتم اور اذان کا عمل : اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرلیں‘ یہ عمل باوضو اور پاک حالت میں کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 242 reviews.