پیشاب کی بندش
اگر کسی شخص کا پیشاب بند ہو گیا ہو تو یہ آیت کاغذ پر لکھ کر مریض کے مثانہ پر باندھیں اور ایک کاغذ پر لکھ کر دھو کر پلائیں: وَ اِذِ اسْتَسْقٰی مُوْسٰی لِقَوْمِہٖ فَقُلْنَا اضْرِبْ بِّعَصَاکَ الْحَجَرَ فَانْفَجَرَتْ مِنْہُ اثْنَتَا عَشْرَۃَ عَیْنًا
وَاِذِاسْتَسْقٰی مُوْسٰی لِقَوْمِہٖ فَقُلْنَا اضْرِبْ بِّعَصَاکَ الْحَجَرَ فَانْفَجَرَتْ مِنْہُ اثْنَتَا عَشْرَةَ عَیْنًا(سورہ بقرہ 60)
ذہن اور حافظہ کی تیزی
چینی کی رکابی یا کاغذ پر آیت لکھ کر 7روز پلائیں ذہن اور حافظہ تیز ہو جائے گا۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِیْ وَیَسِّرْلِی اَمْرِیْ وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِی یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ(سورہ طہٰ آیت نمبر 25تا28)
مریض کی شفا یابی کیلئے
یہ دعا مریض پر 70بار پڑھ کر دم کریں: اَعُوْذُ بِعِزَّةِ اللّٰہِ وَ قُدْرَتِہٖ مِنْ شَرِّ مَا اَجِدُ وَ اُحَاذِرُانشاءاللہ بہت جلد شفاءیابی نصیب ہو گی۔
بانجھ عورت کا علاج
ایک کاغذ پر ال ل ہ ر ح م ن لکھ کر گلاب اور قدرے مشک سے حل کرکے متواتر تین بارعورت کو پلائیں۔ یہ اسم اَلرَّحْمٰنُ مبارک لکھ کر بانجھ عورت گلے میں ڈالے اور مرد کے پاس جائے۔ جس درخت پر پھل نہ آتے ہوں، اس درخت پر یہ اسم باندھیں پھل آجائیں گے۔
نظر بد کے لئے
سات سرخ مرچ لے کر ہر ایک مرچ پر سات مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دم کر کے مریض کے اوپر سے سات مرتبہ اتار کر آگ میں جلا دیں۔ سات مرچ پر سات مرتبہ کے حساب سے یہ آیت انچاس (49) مرتبہ پڑھی جائے گی ۔ وہ آیت یہ ہے۔ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ (یٰسین:58)جب مریض نظر بد کا شکار ہو گا تو مرچیں جلنے سے دھسک (دھانس) یعنی چھینکیں وغیرہ نہیں آئیں گی۔ جب تک مرچ سے جلنے سے دھسک نہ آئے برابر یہ عمل جاری رکھیں۔ سات دن تک کریں۔
مسائل کے حل کیلئے
کسی خاص اور مشکل مسئلہ کے حل کیلئے بعد از نماز عشاءستر بار پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف گیارہ بار یَاشَفِیْقُ، یَارَفِیْقُ، نَجِّنِی مِنْ کُلِّ ضِیْقٍ۔ صبح و شام ذکر کرنا۔ تلاوت قرآن حسب مقدور استغفار اور درود شریف کی کثرت بہت ضروری ہے۔ آیت کریمہ دو سو بار بعد از نماز عشاءباقاعدگی سے پڑھیں۔ اول و آخر درود شریف گیارہ بار بہت ضروری ہے۔ بفضلہ تعالیٰ آپ کی تمام پریشانیاں دور ہوجائیں گی اور ہر طرح کی مشکلات حل ہوجائینگی۔
دانتوں کے درد کے لیے
اگر کسی بچے یا بڑے کے دانت میں سخت تکلیف ہو جس کی وجہ سے بے چین ہو اس کےلئے مندرجہ ذیل آیت با وضو ایک موٹے کاغذ پر لکھ کر درد والے دانت پر رکھ کر اوپر سے دانت سے دبا دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی دانت کا درد دور ہو جائے گا۔ وہ آیت یہ ہے: کَذٰلِکَ یُحیِ اللّٰہُ الْمَوْتیٰ وَ یُرِیْکُمْ اٰیٰتِہٖ ( بقرہ 73)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں