Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

فکر‘ اندیشہ اور تناؤ!سکون غارت‘ زندگی برباد

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

مادیت کے سیلاب میں اگر ایک جانب ہماری زندگی نت نئی آسائشوں سے ہمکنار ہوئی ہے تو دوسری طرف فکریں، اندیشے، کوفت اور تنائو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ سچ ہے کہ تنائو سے مکمل نجات غیر ضروری اور ناممکن ہے۔ ہمیں تنائو کے ساتھ زندہ رہناہے بلکہ ایک طرف سے تنائو زندگی کا دوسرا نام ہے لیکن غیر ضروری تنائو ہمیں مختلف بیماریوں کا شکاربنانے کے ساتھ ساتھ ہمیں کمزور بھی کرتا ہے اور ہماری قوت عمل کو مفلوج کرتا ہے۔ ذیابیطس، امراض قلب، بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر)، زخم معدہ (السر) وغیرہ کا غیر ضروری تنائو سے براہ راست تعلق ہوتا ہے۔اسٹریس مینجمنٹ کائونسلنگ سینٹر یعنی دبائو کا مقابلہ کرنے کے مشاورتی مرکز، نیویارک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایلن ایلکن کی رائے میں غم، فکر، تنائو وغیرہ اگرچہ ہماری زندگی کی ایک تلخ حقیقت ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ آپ ہمہ وقت فکر مند اور تنائو زدہ رہیں۔ ہماری روز مرہ کی زندگی میں جو کچھ ہورہا ہے ظاہر ہے کہ وہ ہمارے اختیار سے باہر ہے لیکن ایک شے مکمل طور پر ہمارے بس میں ہے اور وہ ہے جو کچھ ہورہا ہے اس کے باے میں آپ کی سوچ آپ کے جذبات، آپ کا ردعمل۔
جب واقعات ہماری مرضی کے تابع نہیں ہوتے تو کیا ہمیں بدمزاج ہو جانا چاہیے یامسکرا کر نئے عزم کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنا چاہیے؟ غیر ضروری طورپر اداس، فکرمند اور تنائو زدہ ہوکر ہم بیماریوں کو دعوت دیں گے۔ آئے دن سردی زکام بدہضمی وغیرہ کا شکار ہوں گے۔ غیر ضروری تنائو سے نجات کیلئے مندرجہ ذیل تدابیر موثر ثابت ہوتی ہیں۔ ان پر عمل پیرا ہونے کیلئے معالج سے مشورے کی ضرورت بھی نہیں۔
ایک ساتھ سب کچھ حاصل کرنے کی کوشش نہ کیجئے
بہ یک وقت سب کچھ حاصل کرنے کی کوشش کہاں تک مناسب ہے؟ آپ خود ذرا ٹھنڈے دل سے سوچیے۔ ہم ایک ہی وقت میں مشرق و مغرب دونوں جانب نہیں جاسکتے۔ کیا یہ بہتر نہیں ہوگاکہ ہم ایک وقت میں ایک کام کرنے کی کوشش کریں۔ اس طرح غیر ضروری تنائو سے نجات ملے گی اور کامیابی بھی قدم چومے گی۔ آپ کی منزل مقصود آپ کی صلاحیت کے مطابق ہونی چاہیے۔
مسائل مرتب کیجئے
آپ کے جو بھی مسائل ہیں انہیں اہمیت کے لحاظ سے ترتیب دیجئے۔ سب سے اہم مسئلہ نمبر ایک، اس سے کم اہم نمبر دو، اس سے کم اہم نمبرتین اور اسی طرح نمبر دیتے جائیں دس نمبر تک۔ آپ دیکھیں گے کہ نمبر دس تک آپ کے مسائل ختم ہوگئے ہیں۔ سارے اہم ترین مسائل نمبر پانچ تک آجائیں گے۔ اس سے فائدہ یہ ہے کہ آپ کو یہ احساس ہو جائے گا کہ پہلے پانچ مسائل اہم ہیں اور باقی پانچ غیر اہم۔ آپ غیر اہم مسائل پر وقت برباد نہیں کریں گے اور باقی اہم مسائل نسبتاً آسانی سے حل کرسکیں گے۔ ظاہر ہےکہ اس طرح آپ کو غیر ضروری تنائو سےنجات ملے گی۔
مسائل کاغذ پر لکھیے
پریشانیاں اور مسائل کاغذپر لکھنے سے ایک الگ انداز سامنے آتا ہے۔ آپ اپنے مسائل کو نسبتاًغیر جانبدارانہ انداز میں دیکھ سکتے ہیں۔ ایک کاغذ پر وہ مسائل لکھیے جنہیں آپ حل نہیں کیے جاسکتے ہیں۔ لاینحل یعنی حل نہ ہونے والے مسائل کی فہرست نذر آتش کردیجیے اور پھر تمام تر توجہ ان مسائل پر دیجیے جو حل ہوسکتے ہیں۔
تصور سے کام لیجیے
مایوسی اور تنائو کے عالم میں آنکھیں موند کر کسی نہایت پرسکون اور دل کش منظر کا تصور کیجئے۔ اس طرح آپ فوری طور پر سکون محسوس کریں گے۔ ماہرین کی رائے میں آنکھیں موندکر آرام سے تین گہرے سانس لیجیے اور چند لمحوں کے لیے کسی گوشۂ عافیت کا تصور کیجیے جیسے آپ کسی نہایت دلکش باغ میں چہل قدمی کررہے ہیں یا کسی آبشار کی آواز سے لطف اندوز ہورہے ہیں یا ساحل سمندر پر دوستوں کے ساتھ دلچسپ گفتگو کررہے ہیں۔ اس منظر کو زیادہ سے زیادہ جیتا جاگتا بنائیے یعنی اپنے تمام حواس سے کام لیجیے۔
کیفین ترک کیجئے:ان مشروبات کااستعمال بتدریج کم کیجیے جن میں کیفین ہوتی ہے۔ کیفین ایک دم ترک کرنے سے آپ درد سر یا چڑچڑے پن کے شکار ہوسکتے ہیں۔ کوفی،کولا مشروبات یا چائے کی مقدار دھیرے دھیرے کم کیجیے۔ کیفین کی مقدار ایک دم کم نہ کیجئے۔ 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 228 reviews.