محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نےمارچ 2007 سے لے کر 2015تک کے درسوں کی ایک پوری ہارڈ ڈسک بنا رکھی ہے۔ سارا دن درس لگا رہتا ہے اور ساتھ کمپیوٹر پر کام بھی کرتا رہتا ہوں۔ گاہک آتےہیں تودرس کی باتیں ان کے دل کو لگتی ہیں۔ میں نے آپ کے درسوں پر مشتمل فولڈر بناکر رکھا ہوا ہے۔ خود بھی سنتا ہوں اور جو کوئی آتا ہے اسے یو ایس بی میں کاپی کردیتا ہوں۔ ایک صاحب ڈیزائننگ کروانے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ آپ نے جو درس کاپی کرکے دیئے ہیں میںوہ اپنے آفس میں لگاتا ہوں تو اس کا اثر یہ ہوا کہ میرا ایک ملازم جسے سگریٹ نوشی کی عادت تھی اب وہ پکا نمازی بن گیا ہے۔ کام بڑھ گیا ہے‘ رزق میں برکت ہے‘ کاروبار میں پہلے جو پریشانیاں اور مشکلات آتی تھیں اب نہیں آتیں۔ میں نے ایک صاحب کو یو ایس بی میں درس کاپی کرکے دیئے تو وہ دوبارہ شکریہ ادا کرنے آئے اورکہنے لگے کہ میں گاڑی میں ہر وقت درس لگا کر سنتا ہوں بہت مزا آتا ہے اور کئی مسائل حل ہوئے ہیں۔(ن۔س، پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں