Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زمیندار کا غصہ! گُڑ بناتے بناتے کتا جلادیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2020ء

کماد سے گڑ کا بننا:زمیندار جب گڑ بنانے کے لیے کماد کو بیلتے ہیں تو کماد کو بیلنے کے بعد جو شیرہ نکلتا ہے وہ ایک بہت بڑے لوہے کے کڑھائے میں جاتا ہے اوروہاں اُس کے نیچے آگ جل رہی ہوتی ہے پھر وہ وہاں گرم ہو کر گاڑھا ہوتا ہے پھر گڑ بنتا ہے۔مجھے ایک صاحب نے بتایا کہ ایک زمیندار اپنے کھیت میں اِس طرح کام کررہا تھا اوراُس کی بیوی اُس کے لیے کھانا لے کر آئی، دیسی گھی لگی ہوئی روٹیاں اور سالن اور لسّی وغیرہ لے کر آئی ‘ وہ کھانا رکھ کر چلی گئی۔اب زمیندار بیلنے میں گنا دے رہا تھا وہاں پر ایک بھوکا کتا آگیا۔ اب زمیندار ایک ہاتھ سے گنا دے رہاتھا اور ایک ہاتھ سے اُس کتے کو بھگائے کہ کہیں یہ روٹی اُٹھا کر نہ لے جائے، کتا بار بار لپکے اور وہ اُسے گنا دیتے ہوئے بھگائے اور کتا بیچارہ بھوکا تھا پیاسا تھا وہ نہ گیا۔کتا آگ کے اندر:جس بیلنے کو زمیندار چلار رہا تھااس بیلن کو وہیں چلتا چھوڑااور چپ کرکے کتے کے پیچھے جاکر اُسے پکڑا اورکڑاھے کے نیچے جلتی دہکتی آگ میںپھینک دیا۔کڑاھے کے نیچے آگ پورے جوبن پر تھی بلکہ بھٹی تو آتش کدہ بنی ہوئی تھی۔زمیندار آگ میں مزیدلکڑیاں ڈالتا رہا اور وہ کتاآگ میں جل کر راکھ بن گیا بلکہ اُس کی تو راکھ بھی نہ ملی۔کتا بیچارہ بھوکا تھا‘ وہ اپنی بھوک سے سیراب ہوگیا۔موت نے کتے کی بھوک پیاس کی حاجت کو ختم کردیا۔زندگی نظام پلٹتی ہے: یہ دائرے کا نظام پھرتا ہے۔پھر اِس کے کچھ عرصے کے بعد زمیندار پر مصائب و آلام کی بارش شروع ہو گئی اور پھر اِس کے اوپر ایک مقدمہ بن گیا اور پھر روز رات کو سوئے ہوئے اچانک اٹھتا اور کہتا مجھے بچائو!مجھے بچائو!مجھے کتا کاٹتا ہے۔ لوگ کہتے تھے کہ کچھ بھی نہیں ہے مگریہ کہتا ہے نہیں کتا مجھے کاٹتا ہے۔ کتامیرا گلا دباتا ہے۔ساری رات اِسی چیخ وپکار میں گزرتی کہ کتا مجھے کاٹتاہے۔اور آخرزمیندار کو نفسیاتی ڈاکٹروں کے پاس لے گئے وہاں سے پاگل خانے لے گئے انہوں نے نشے کے انجکشن لگا دیئے ، نشے کی حالت میں بھی وہ زمیندارچیخ وپکار کرتا رہااور کوئی اس کی اِس حالت کو ختم نہ کرسکتا ۔اِسی چیخ وپکار اور ذلت کی زندگی میں آخرکار وہ مرگیا۔میرے محترم دوستو!زندگی کا ایسا نظام بنائیں کہ بددعائیں ہماراتعاقب نہ کریں بلکہ دعائیں ہماراتعاقب کریں۔ایسے کام کریں کہ نسلیں بھی دعاؤں سے مستفید ہوں نہ کہ بددعائیں ہمیں اور ہماری نسلوں کھاجائیں۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 219 reviews.