محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ لاجواب ٹوٹکےاور بے مثال وظائف نے ہماری زندگی میں ان گنت سہولیات پیدا کردی ہیں۔ خاص طور پر عبقری ٹوٹکہ سیکشن کے ٹوٹکے انتہائی لاجواب اور انوکھے ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک انوکھا ٹوٹکہ میرے پاس بھی ہے قارئین عبقری کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ جس کسی کو بچھو‘ بھڑ ‘ شہد کی مکھی کاٹ لے یا چھری یا کسی چیز سے کٹ لگ جائے اور خون نکلنا شروع ہوجائے فوری طور پر اس جگہ پر بریک آئل لگادیں‘ بریک آئل لگتے ہی جلن پیدا کرے گامگر تھوڑی ہی دیر کے بعد بالکل سکون ہوجائے گا۔ زخم بھی جلد مندمل ہوجائے اور اگر کسی چیز نے کاٹا ہو تو اس کی جلن اور درد بھی ختم ہوجائے گا اور اس جگہ پر سوجن بھی نہ ہوگی۔ یہ کئی مرتبہ کا آزمودہ ہے۔(عاشق حسین‘ گوجرخان)
عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے ۔
نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کے راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں