محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں آپ نہایت شکرگزارہوں کہ آپ کا رسالہ عبقری اور آپ کی خالص جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ ہربل میڈیسن نے میری زندگی پرسکون بنادی ہے۔ میں اپنی مختصر داستان یہاں کرنا مناسب سمجھوں گا۔میں واپڈا میں ملازم ہوں سخت کام اور کبھی ڈے‘ کبھی نائٹ شفٹ نے میری زندگی کا سکھ‘ چین سب چھین لیا۔ پھر اس پر ظلم یہ ہوا کہ میں نے دو شادیاں رچالیں‘ بے وقت کھانا‘ نیند پوری نہ ہوا اور بہت سخت ڈیوٹی کی وجہ سے میرے جسم کی طاقت بالکل ختم ہوگئی‘ زندگی صرف شرمندگی بن گئی‘ جسم بہت لاغر ہوگیا دفتر جانے کو ذرا برابر دل نہ چاہتا‘ کبھی سوچتا کہ دو شادیاں کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ کچھ بھی اچھا نہ لگتا‘ ہروقت پریشان رہتا‘ دفتری کام بھی صحیح طریقےسے انجام نہ دے پاتا جس کی وجہ سے سینئر اکثر مجھ سے ناراض رہتے۔ دفتر کے ایک ہی ساتھی سے اپنا سارا مدعا بیان کیا تو اس نے مجھے عبقری رسالہ کے متعلق بتایا اور ساتھ دواخانہ کا بھی ذکر کیا‘ میں اسی شام چھٹی کرکے سیدھا عبقری دواخانہ پر گیا‘ اسسٹنٹ صاحب کو چیک کروایا‘ انہوں نے مجھے عبقری دواخانہ کی تیار کردہ معجون مراد‘ قوتی گولیاں اور مشروب عبقری استعمال کرنے کامشورہ دیا۔ معجون مراد اور قوتی گولیاں تو میں نے صرف ڈیڑھ سے دو ماہ استعمال کیں مگر مشروب عبقری میں مسلسل استعمال کررہا ہوں‘ میرا دماغ پرسکون ہوگیا ہے‘ ٹینشن ڈیپریشن کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ لاغرپن اور کمزوری بالکل ختم ہوگئی ہے بلکہ جسم میں ایک چستی اور طاقت محسوس ہوتی ہے جس سے الحمدللہ ازدواجی زندگی پرسکون ہوگئی ہے۔ پہلے دو شادیاں کرکے پچھتا رہا تھا مگر اب خوش اور مطمئن ہوں۔ عبقری رسالہ دونوں گھروں میں لے کر جاتا ہوں‘ میری دونوں بیویاں خوشی سے رسالہ بھی پڑھتی ہیں اور درس بھی سنتی ہیں۔ (ا۔ م‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں