محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !گزشتہ چار سے پانچ سال سے امراض معدہ کا شکار تھا‘ بازاری‘چٹ پٹی اشیاء اور برگر شوارمے کھا کھا کر اپنے معدہ کا میں نے کچھ نہ چھوڑا۔ معدہ اتنا خراب ہوگیا کہ کچھ بھی کھالوں اسی وقت بیت الخلاء کی حاجت ہوجاتی‘ جسمانی طور پر بہت زیادہ کمزور ہوگیا۔ آنکھیں اندر کو دھنس گئیں‘ کچھ بھی کھانے کو دل نہ چاہتا‘ بے شمار پھکیاں‘کیپسول اور سیرپ استعمال کیے۔ مگر میرا معدہ درست نہ ہوا۔ اس کے علاوہ مجھے ایک اور شکایت ہوئی اور وہ بلڈپریشر تھی۔ بلڈپریشر نے میری راتوں کا سکون بھی چھین لیا‘ معلوم ہی ہوتا اور ایسے بیٹھے بیٹھے میرا بلڈپریشر ہائی ہوجاتا۔ میرے ایک دوست نے آپ سے ملاقات کا ٹوکن لے رکھا تھا‘ اسے جب میری طبی حالت کا علم ہوا تو اس نے مجھے بلا کر عبقری کے بارے میں بتایا اور آپ کا تعارف کروایا۔ میں نے اس سے کہا کہ میری ایک بار ان سے ملاقات کروادے‘ اس نے کہا اسی لیے تو تمہیں بلایا ہے‘ کل میری ان سے ملاقات ہے‘ ایک ٹوکن پر دو افراد ان سے ملاقات کرسکتے ہیں‘ تم ایسا کرو میرے ساتھ چلو اور ان سے چیک اپ کروا کر دوا لو۔ اگلے دن مقررہ وقت ہم دونوں آپ کے کلینک میں آپ کے سامنے بیٹھے تھے‘ پہلے میرے دوست نے آپ سے بات کی‘ آپ نے اسے نسخہ لکھ کر دیا وہ اٹھ کر باہر چلا گیا پھر میں نے اپنی تمام روداد سنائی کہ کس طرح میں ایک صحت مند شخص سے آج بیمار ہوکر آپ کے سامنے پہنچا ہوں۔ آپ نے تسلی سے میری بات سنی اور مجھے صرف ایک دوا لکھ
کردی اور کہا کہ اس کو کم از کم چار ماہ کھانا ہے۔ روزانہ تین سے پانچ مرتبہ۔ میں نے باہر آکر عبقری دواخانہ سے وہ دوا لی جس کا نام ’’جوہرشفاء مدینہ ‘‘ تھا اور وہ صرف 150 روپے کی تھی۔ میں نے بتائی گئی ترکیب کے مطابق اس دوا کو کھانا شروع کردیا‘ ابھی میری تیسری ڈبی تھی کہ میرا معدہ درست ہونا شروع ہوگیا اور صرف دو ماہ کے اندر اندر میرا معدہ مکمل تندرست ہوگیا ساتھ بلڈپریشر بھی نارمل رہنے لگا۔ میں نے پھر بھی چار ماہ وہ دوا کھائی‘ آج میرا معدہ مکمل تندرست اور بلڈپریشر کنٹرول میں رہتا ہے۔ الحمدللہ! اب میں بازاری اشیاء سے مکمل پرہیز کرتا ہوں گھر کا کھانا ہی کھاتا ہوں اگر کبھی مجبوری میں باہر سے کچھ کھانا بھی پڑجائے تو پھل وغیرہ خرید کر اچھی طرح دھو کر استعمال کرلیتا ہوں مگر ہوٹل کا کھانا نہیں کھاتا کیونکہ میں انجام بھگت چکا ہوں۔آپ کیلئے دل سے ڈھیروں دعائیں نکلتی ہیں۔ (عبدالقیوم‘سیالکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں