محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اسی طرح مخلوق خدا کی خدمت سے سرشار فرمائے رکھے اور آپ اسی طرح عبقری رسالہ‘ درس اور عبقری ادویات کے ذریعے ہم جیسے غریب لوگوں کا سستا علاج فرماتے رہیں۔
عبقری سے ناطہ کیسے جڑا‘ یہ ایک انوکھا واقعہ ہے‘ پہلے یہ لکھ دوں‘ ایک دن صبح اٹھا تو ہمارے صحن میں ایک میگزین پڑا تھا جو کسی نے باہر سے پھینکا تھا‘ میں نے پکڑا اور بغیر پڑھے ہی اندازہ لگایا کہ کسی اشتہاری حکیم نے اپنی ادویات کے بارے میں بلند و بانگ دعوے لکھ کر چھاپ کر بانٹا ہوگا۔ مگر جب میں نے ٹائٹل پر ہیڈنگز پڑھیں اور ایسے ہی ورق گردانی کرنا شروع کی تو میں حیران رہ گیا کہ اتنی مفید اور کارآمد چیز جس کسی نے بھی میرے گھر میں پھینکی اللہ اس کا بھلا کرے۔ اس دن پہلے میں نے مکمل رسالہ پڑھا پھر اپنی بیوی کو دیا کہ وہ بھی پڑھے ۔بس وہ دن اور آج کا دن عبقری
رسالہ پڑھنا نہ چھوڑا۔ میں نے طبی مسائل جن میں مثانہ وجگر کی گرمی اور قطروں کا مسئلہ تھا لکھ کر خط ماہنامہ عبقری کے ایڈریس پر بھیجا۔تقریباً بیس دن بعد مجھے جواب موصول ہوا جس میں آپ نے عبقری دواخانہ کی دوا ’’نوجوان شفاء‘‘ اور ’’ٹھنڈی مراد‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے صرف ایک ماہ مستقل مزاجی سے یہ دوا کھائی الحمدللہ! میں سوفیصد تندرست ہوں اور میرے یہ طبی مسائل ختم ہوچکے ہیں۔ اب میں نے عبقری دواخانہ سےبذریعہ وی پی پارسل’’موٹاپا کورس‘‘ منگوایا ہے۔وہ استعمال کررہا ہوں اس سے بھی مجھے بہت فائدہ ہورہا ہے۔ (نعمان شہزاد۔ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں